ETV Bharat / city

جموں و کشمیر پولیس میں رد و بدل - جموں و کشمیر نیوز

جموں و کشمیر کے 1991 کیڈر کے آئی پی ایس افسر آر آر ساوئین کو اب جموں کشمیر کا نیا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (سی آئی ڈی) بنایا گیا ہے۔

RESHUFFLE IN JAMMU AND KASHMIR POLICE, RR SWAIN IS NEW ADGP CID
جموں و کشمیر پولیس میں رد و بدل
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 7:47 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے آج تین سینئر پولیس افسران کے تبادلے کا حکم جاری کرتے ہوئے انہیں اپنی نئی جگہ پر جلد سے جلد ڈیوٹی جوائن کرنے کی ہدایت دی۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گیے حکم نامے کے مطابق جموں و کشمیر کے 1990 کیڈر کے آئی پی ایس افسر ڈاکٹر بی سری نواس کو ہوم گارڈ، سول ڈیفنس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر سپورٹ فنڈ کا کمانڈر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس ڈائریکٹر فائرنگ ایمرجنسی سروس کا اضافی چارج بھی رہے گا۔ اس سے قبل وہ جموں و کشمیر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (سی آئی ڈی) تھے۔

جموں و کشمیر کے 1991 کیڈر کے آئی پی ایس افسر آر آر ساوئین کو اب جموں کشمیر کا نیا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (سی آئی ڈی) بنایا گیا ہے۔

وہیں جموں و کشمیر کے 1993 کیڈر کے آئی پی ایس افسر دیپک کمار کو پولیس ہاوسنگ کارپوریشن کا نیا مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ جموں و کشمیر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ریلویز) تھے۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کمار اگلے حکمنامے تک ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ریلویز) کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.