ETV Bharat / city

جموں و کشمیر ناک آؤٹ میں - ہریانہ کے ہاتھوں

جموں کشمیر کے کواٹرفائنل میں کوالیفائی کرنے کے ساتھ ہی رنجی ٹرافی کے آخری آٹح کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگیا۔

جموں و کشمیر ناک آؤٹ میں
جموں و کشمیر ناک آؤٹ میں
author img

By

Published : Feb 15, 2020, 11:23 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:52 AM IST

جموں و کشمیر کو ہریانہ کے ہاتھوں رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ سی میچ میں ہفتہ کو دو وکٹوں کی نزدیکی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے باوجود جموں و کشمیر نے گروپ سی سے ناک آؤٹ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

جموں و کشمیر ناک آؤٹ میں
جموں و کشمیر ناک آؤٹ میں

جموں و کشمیر کی نو میچوں میں یہ پہلی شکست رہی اور وہ 39 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سرفہرست رہا۔گروپ سی سے دو ٹیموں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی اور اس گروپ سے ناک آؤٹ میں جانے والی دوسری ٹیم اڑیسہ کی رہی۔اڑیسہ کے نو میچوں سے 38 پوائنٹس رہے۔

ہریانہ نو میچوں میں پانچویں جیت اور 36 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہ گیا۔جموں و کشمیر نے پہلی اننگز میں 340 رنز بنائے تھے جبکہ ہریانہ نے 291 رنز بنائے۔ جموں و کشمیر کی ٹیم دوسری اننگز میں 174 رن پر سمٹ گئی۔

ہریانہ نے آٹھ وکٹ پر 227 رن بنا کر میچ جیت لیا لیکن وہ کوارٹر فائنل میں نہیں پہنچ سکی۔جموں و کشمیر کا کوارٹر فائنل میں کرناٹک کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔

اڑیسہ کا کوارٹر فائنل میں بنگال کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔اڑیسہ اور جھارکھنڈ کا میچ ڈرا رہا اور اڑیسہ نے پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر تین پوائنٹس حاصل کئے جو اسے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچانے کے لئے کافی تھے۔

اڑیسہ نے پہلی اننگز میں 436 رنز بنائے تھے جبکہ جھارکھنڈ نے 356 رن بنائے تھے۔اڑیسہ نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 187 رنز بنائے اور میچ ڈرا ختم ہو گیا۔

ٹورنامنٹ کے دو دیگر کوارٹر فائنل گجرات اور گوا کے درمیان ولساڑ میں اور سوراشٹر اور آندھرا کے درمیان اوگول میں کھیلے جائیں گے۔بنگال اور اڑیسہ کا میچ کٹک میں ہوگا جبکہ کرناٹک اور جموں و کشمیر مقابلے کے مقام کا ابھی فیصلہ ہونا ہے۔

گجرات اور آندھرا کو ایلیٹ گروپ اے اور بی کا مقابلہ گجرات کے حق میں گیا جس میں گجرات نے آٹھ وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔گجرات کی ٹیم آٹھ میچوں میں پانچ جیت اور 35 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر رہی۔

بنگال (32) دوسرے، کرناٹک (31) تیسرے، سوراشٹر (31) چوتھے اور آندھرا (27) پانچویں مقام پر رہا۔ اے اور بی گروپ سے یہ پانچ ٹیمیں، گروپ سی سے جموں و کشمیر اور اڑیسہ اور پلیٹ گروپ سے گوا کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچی ہیں ۔

کوارٹر فائنل لائن اپ

گجرات بمقابلہ گوا(ولساڑ)

بنگال بمقابلہ اڑیسہ(کٹک)

کرناٹک بمقابلہ جموں کشمیر(۔مقام کا فیصلہ ابھی ہونا ہے)

سوراشٹربمقابلہ آندھرا پردیش(اوگول)

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.