بھارت کے سب سے بڑے ڈومسٹیک فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ رانجی ٹرافی کا جموں کشمیر اور کرناٹک کے درمیان کوارٹر فائنل میچ 20 فروری سے گاندھی میموریل سائینس کالج گراؤنڈ جموں میں کھیلا جائے گا۔اس کے لئے متعلقہ انتظامیہ نے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
بتادیں کہ جموں کشمیر کرکٹ ٹیم نے 6 برسوں کے بعد رانجی ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کیا ہے اور جموں کشمیر کو پہلی بار کوارٹر فائنل کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل ہورہا ہے۔
قبل ازیں جموں کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن نے بی سی سی آئی کو رانجی ٹرافی کا کوارٹر فائنل جموں میں کھیلنے کے لئے مکتوب روانہ کیا تھا جس کا گزشتہ صبح مثبت جواب موصول ہوا تھا۔
جموں کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن کے سی ای او سید عاشق بخاری نے اس پیش رفت کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔‘یہ ہمارے
کرناٹک کی ٹیم میں اس وقت بھی پانچ بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی شامل ہیں تاہم ہمارے کھلاڑی بھی سخت محنت کررہے ہیں۔
عاشق بخاری نے کہا کہ میچ دیکھنے کے لئے رانجی کے سابق کھلاڑیوں کو خصوصی دعوت دی گئی ہے اور باقی شائقین کے لئے بھی تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے شائقین سے گذارش کی کہ وہ اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔
مسٹر بخاری نے کہا کہ ہمارا یہ مسئلہ ہے کہ ہم کھلاڑیوں کو صرف ایک مہینے کے بعد بلاتے ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘ہماری سٹیٹ کی ہمیشہ سے یہ پرابلم رہی ہے کہ ہم میچز کے لئے کھلاڑیوں کو صرف ایک ماہ قبل بلاتے ہیں، سال بھر یہ کھیل نہیں پاتے ہیں، سری نگر میں موسم اور دوسری چیزوں کی وجہ سے چھ ماہ یا چار ماہ کھیل سرگرمیاں بند رہتی ہیں۔
’۔
موصوف سی ای او نے کہا کہ ٹیم کے منٹر عرفان پٹھان، کپتان پرویز رسول اور دوسرے کوچز نے بھی اہم رول ادا کیا جس کی وجہ سے ٹیم کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں بہتر تعاون دے رہی ہےَ۔
قابل ذکر ہے کہ کرناٹک نے اے اور بی گروپس کے پوئنٹس ٹیبل میں تیسرا مقام حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کیا ہے جبکہ جموں کشمیر ٹیم نے گورپ سی میں ٹاپ کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔