سرحدی ضلع کشتواڑ کے علاقہ مڑواہ واڑوان کے عوام نے ضلع انتظامیہ تا مرکزی حکومت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب حکومت ڈیجیٹل انڈیا Digital India کا خواب لوگوں کو دکھا رہی ہے تو وہیں مڑواہ واڑون کے لوگ آج بھی سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔
لوگوں نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جموں و کشمیر میں قومی شاہراہ اور سڑکوں کا جال بچھایا ہوا ہے لیکن کشتواڑ کے مڑواہ تا واڑوان کے لوگوں کو آج بھی قدیم زمانے کی طرز پر زندگی بسر کرتے ہوئے کئی کلو میٹر پیدل چل کر ہسپتال اور دیگر جگہوں پر جاتے ہیں Lack of Basic Facilities۔
مقامی شخص رؤف لون نے کہا کہ 'بلاک میڈیکل آفیسر دچھن پورہ علاقے میں نہیں پہنچتے۔
انہوں نے مرکزی حکومت تا لیفٹینٹ گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ چھاترو سے اپن نالا مڑواہ کو ٹنل کے ذریعہ جوڑا جائے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کو مڑواہ واڑوان میں الگ سے تعینات کیا جائے جس سے علاقہ کے لوگوں کی پریشانی کو دور ہو۔