ETV Bharat / city

Kashmir Weather کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیش گوئی - کشمیر میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ Rain forecast in Kashmir

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیش گوئی

author img

By

Published : Sep 3, 2022, 2:03 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکے درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم کی یہی صورتحال جاری رہ سکتی ہے۔ Rain forecast in Kashmir Valley

ادھر صوبہ جموں کے بعض علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشیں ہوئیں تاہم پہلگام میں ہوئی معمولی بوندا باندی کو چھوڑ کر کشمیر میں موسم مجموعی طور پر خشک ہی رہا۔ وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہی درج ہو رہا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت18.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Weather in Kashmir بارشوں کے بعد تین ستمبر تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے مطابق ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت15.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.