تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس (جی آر پی) کا ایک 48 سالہ ہیڈ کانسٹیبل جمعہ کو اونتی پورہ پنزگام ریلوے اسٹیشن کے درمیان ایک علاقے کے قریب ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ہے۔ Train crushes cop to death in Panzgam Pulwama
ریلواے عہدیدار کے مطابق جی آر پی (پنزگام) کشمیر کے ہیڈ کانسٹیبل محمد حسین ڈار (48) ساکن پنجرن پلوامہ ٹرین کی زد میں آ گئے اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ Railway Cop Killed After Hit By Train
یہ بھی پڑھیں:Train Derails at Ajmer Station: اجمیر میں ٹرین پٹری سے اتری
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرین بڈگام سے شام 04:24 بجے بانہال ریلوے اسٹیشن کی طرف روانہ ہوئی تھی۔ایک پولیس اہلکار نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔