گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے کشنمبل علاقے میں درجنوں لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔ Protest against Jal Shakti department in Ganderbal
اس دوران احتجاجیوں نے بتایا کہ 'ان کے علاقے میں پینے کے پانی کی سپلائی موجود نہیں ہے اور وہ پینے کے پانی کے لیے ندی نالوں کا رُخ کرتے ہیں۔' Water Issue in Kangan
انہوں نے بتایا کہ 'محکمہ جل شکتی ہمیں سال میں دو ماہ پینے کا پانی اس وقت فراہم کرتی ہے جب برف پگھلتی ہے اور وہ پانی کسی ندی میں جمع ہوکر ہمیں سیدھے پائپ کے ذریعے دیا جاتا ہے جو کہ بالکل گندا ہوتا ہے۔' Kangan People dissatisfied with Jal Shakti department
احتجاجیوں نے مزید کہا کہ 'پانی کی سپلائی نہ ہونے کے باوجود محکمہ کے افسران نے ہمیں بل بھیجا ہے، جو دو ہزار سے زیادہ ہے،انہوں نے کہا کہ 'اگر ہم پانی ندی نالوں سے لاتے ہیں تو پھر بل کا کیا مطلب ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: Water Scarcity in Chanderkoot Ramban: چندرکوٹ، رام بن میں پینے کے پانی کی شدید قلت
احتجاجیوں نے متعلقہ محکمے کے افسران اور ڈپٹی کمشنر گاندربل سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے اور پینے کے صاف پانی کا مطالبہ کیا ہے۔