ETV Bharat / city

پلوامہ: کووڈ کے حوالے سے پلوامہ ڈی سی کی پریس کانفرنس

پلوامہ کے ڈی سی بصیرالحق چودھری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ضلع میں ویکسنیشن کو 100 فیصد بڑھا دیا گیا ہے اور اس وقت دن میں 5000 سے10000 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

author img

By

Published : May 22, 2021, 9:57 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے آج ڈی سی آفس پلوامہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ضلع میں کووڈ-19 کے موجودہ صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے کس طرح سے کووڈ سے لڑنے کے لیے تیاریاں کی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع پلوامہ میں 2700 سو مثبت کیسز موجود ہیں اور انتظامیہ کی طرف سے ان مثبت مریضوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔

وہیں، ضلع انتظامیہ نے ان مریضوں میں کووڈ کٹس بھی تقسیم کی ہے تاکہ ان مریضوں کو کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ پچھلے 15 دنوں سے ہماری صحت یابی کی شرح 75 فیصد سے بڑھ کر 85 سے 90 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

پلوامہ: کووڈ کے حوالے سے پلوامہ ڈی سی کی پریس کانفرنس
کمشنر موصوف نے کہا کہ ضلع کے کورونا کے مریضوں میں ابھی تک 1200کووڈ کٹس تقسیم کئے گئے ہیں، جبکہ آنے والے دو تین دنوں میں اور بھی 1200سو کٹس تقسیم کیے جاٸیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں کووڈ سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی کمی آئی اور اب ضلع میں کووڈ سے مرنے والوں کی شرح 1.65 فیصد ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا لیفٹنٹ گورنر کی ہدایت پر وہ ضلع کے تمام 190پنچایت میں پانچ بیڈس بنا لیں گے جہاں مریضوں کے لئے ہر طرح کی سہولیات مہیا کی جائے گی۔
ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں ٹیسٹنگ کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے اگر ایک ہزار ٹیسٹس کئے جاتے تھے وہیں اس وقت دن میں 2000 سے 2500سو تک ٹیسٹس کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے ویکسنیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ویکسنیشن کو 100فیصد بڑھا دیا گیا ہے اور اس وقت دن میں 5000 سے10000تک بڑھا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک مہم کے تحت ضلع کے نماٸندوں کو اس مہم میں شامل کر لینا چاہے تاکہ وہ ہر گاوں اور ہر محلے تک کوروناواٸرس سے بچنے کی تدابیر کو پہنچانے میں انتظامیہ کی مدد کریں جس وجہ سے ہم اس مہلک بیماری پر قابو پا سکتے ہیں۔لاک ڈاون کے بارے میں بولتے ہوئے کمشنر موصوف نے کہا کہ لاک ڈاون فی الحال ضلع میں جاری ہے اور آنے والے دنوں میں انتظامیہ کی طرف سے جو بھی فاصلہ لیا جائے گا اس پر ہر فرد کو عمل پیرا ہونے کی ضروت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.