اینکر کی مذمت پورے بھارت میں کی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں اراکین رضائے مصطفیٰ منڈی نے پریس کانفرنس کا اہتمام کر کے سخت الفاظ میں نیوز اینکر کے ذریعے استعمال کیے گئے الفاظ کی سخت مذمت کی ہے۔
اس موقع حضرت مولانا فاضل حسین قادری کی قیادت میں غلام عباس ہمدانی، عبدالاحد بھٹ سابق لیکچرر امیر الدین گریستو نے پریس کانفرنس کے دوران سخت الفاظ میں نجی نیوز چینل کے علاوہ دیگر ایسے نیوز چینلوں اور صحافیوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جو بھارت جیسے ملک میں فساد، افراتفری اور منافرت پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں جس کی مثال حضرت خواجہ غریب نواز کی شان میں نازیبا الفاظ کا استعمال کرنا ہے۔
یہاں بھارت میں امن وامان کے ساتھ ساتھ بھائی چارگی، آپسی ہم آہنگی کو بروئے کار لایا۔ ان کی آمد سے جہاں لاکھوں لوگ مشرف بہ اسلام ہوئے۔ وہیں بھارت کے تمام مذاہب کے لوگ ان سے عقیدت و محبت رکھتے ہیں اور خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کے آستانہ عالیہ پر کروڑوں عقیدت مند حاضر ہوکر اپنے عشق کا ثبوت دیتے ہیں۔
اگر ان کی شان میں کوئی نازیبا الفاظ استعمال کرتا ہے۔ وہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کے اینکروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے۔