ETV Bharat / city

پونچھ: ریچھ کے حملے کے ایک ہفتہ میں 4 واقعات - ریچھ کے حملے

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران ریچھ کے حملے کے 4 واقعات پیش آئے جس کے بعد مقامی لوگوں میں خوف کا ماحول دیکھا جارہا ہے۔

پونچھ: ریچھ کے حملے کے ایک ہفتہ میں 4 واقعات

author img

By

Published : Aug 14, 2021, 7:52 PM IST

پونچھ کے علاقہ تحصیل منڈی میں ریچھ کے حملے کا آج ایک تازہ واقعہ پیش آیا جس میں بیدار سے تعلق رکھنے والی ایک 40 سالہ خاتون نورجہان بیگم شدید طور پر زخمی ہوگئی، جسے مقامی لوگوں کی مدد سے سب ضلع اسپتال منڈی منتقل کیا گیا جہاں اسے ابتدائی علاج کے بعد ضلع اسپتال پونچھ ریفر کیا گیا۔

پونچھ: ریچھ کے حملے کے ایک ہفتہ میں 4 واقعات

اس حوالے سے بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نصرت النساء بھٹی نے بتایا کہ جنگلاتی علاقوں میں کٹائی کی وجہ سے جنگلی جانور آبادی کی جانب اپنا رخ کررہے ہیں، جس سے لوگوں کو نقصان ہورہا ہے۔ اس دوران مقامی لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کی نااہلی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ عام لوگوں نے انتظامیہ سے اس مسئلہ کو جلدازجلد حل کرنے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پونچھ میں چار آئی ای ڈی کے ساتھ ایک گرفتار

واضح رہے کہ علاقہ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ریچھ کے حملے کے چار واقعات پیش آچکے ہیں، جس میں بائلہ گاؤں میں ایک شخص اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جن کا سورہ اسپتال سرینگر میں علاج کیا جارہا ہے جبکہ ایک اور سرحدی گاؤں ساوجیاں میں ریچھ نے حملہ کر ایک خاتون کو زخمی کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.