جموں وکشمیر کے ڈی پی ایل پلوامہ میں جمعہ کی شام پولیس کانسٹیبل اپنی سروس رائفل سے زخمی ہو گیا۔
سروس رائفل چلنے کی وجہ سے پولیس کانسٹیبل کے پاؤں میں چوٹ آئی جسے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سری نگر کے نٹی پورہ علاقے میں ایک عسکریت پسند ہلاک
زخمی ہونے والے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی شناخت بشارت احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس واقعے کے بعد انہیں علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا۔ تاہم ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔