ETV Bharat / city

کشمیر: رمضان المبارک میں بنیادی سہولیات کا فقدان - People lack basic facilities during Ramadan in kashmir

نیشنل کانفرنس نے اس بات پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے کہ وادی میں رمضان المبارک کے دوران بھی لوگوں کو اُن بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیا ہے جو ماضی میں خود بہ خود میسر رہا کرتی تھیں۔

کشمیر: رمضان المبارک میں بنیادی سہولیات کا فقدان
author img

By

Published : May 7, 2019, 8:57 PM IST

نیشنل کانفرنس کے مطابق، لوگوں کو بجلی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے مسائل درپیش ہیں۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور صارفین سے منہ مانگی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں جبکہ انتظامیہ کی طرف سے قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا جارہا ہے۔

پارٹی کے ایک ترجمان نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہیڈ کواٹر نوائے صبح کمپلیکس میں منگل کے روز ایک غیر معمولی اجلاس کا انعقاد ہوا۔

اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو بہم پہنچائی جارہی بنیادی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی گئی۔

اجلاس کی صدارت جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کی جبکہ اس موقعے پر سٹیٹ سکریٹری چودھری محمد رمضان، سینئر لیڈران پارٹی میر سیف اللہ، عرفان احمد شاہ، شوکت احمد میر، جگدیش سنگھ آزاد، سلام الدین بجاڑ، سید رفیق شاہ، عمران نبی ڈار کے علاوہ کئی لیڈران موجود تھے۔

اس دوران پارٹی کے زون صدور اور ضلع صدور کے ساتھ رابطہ کرکے رمضان المبارک کے دوران زمینی سطح پر لوگوں درپیش مسائل و مشکلات کی جانکاری حاصل کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ریاست کے تینوں خطوں میں رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو ہر سطح پر راحت پہچانے کے لئے ٹھوس اور بروقت اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ اس مقصد مہینے کے دوران بجلی، پینے کی پانی، صحت وصفائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ رسوئی گیس، معیار چاول، آٹا دستیاب رکھا جائے اور خصوصی طور پر سحری و افطار کے اوقات پر لوگوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جانا چاہیے۔

علی محمد ساگر نے انتظامیہ سے قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لئے چیکنگ سکارڈ ٹیمیں تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ تاجروں اور دکانداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ عوام کو مناسب اور معقول داموں پر اشیاء ضروریہ فروخت کرنے کی کوشش کریں۔

علی محمد ساگر نے میونسپل حکام پر بھی زور دیا کہ صحت و صفائی کے ساتھ ساتھ اُن جگہوں پر سٹریٹ لائٹوں کی مرمت کرنے کی اپیل کی ہے جہاں جہاں لائٹیں خراب ہوئی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.