ریاست جموں کشمیر کے ضلع سری نگر میں واقع سیاحتی مقام سونمرگ کو ضلع انتظامیہ نے گذشتہ چند مہینوں سے بند کر رکھا ہے۔ تاجر برادری نے ضلع انتظامیہ سے سونمرگ کو جلد از جلد کھولنے کی اپیل کی ہے۔
تاجروں نے کہا ''ضلع انتظامیہ کی بے توجہی سے سونمرگ اپریل کے آخر میں کھلتا ہے جس کی وجہ سے انہیں کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے''۔
ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سونمرگ ٹریڈر اسوسی ایشن کے صدر شبیر احمد لون نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سیاح عموما فروری، مارچ اور اپریل میں سیاحت کے لیے آتے ہیں چونکہ اس وقت برفباری ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی بے توجہی سے مونمرگ اپریل کے آخر میں کھلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سونمرگ بند رہنے کی وجہ سے انہیں کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ برفباری کے بعد سونمرگ میں مقیم لوگ ضلع کی دوسری جگہوں پر چلے جاتے ہیں اور تاجر بھی اپنی دکانوں کو بند کر کے کئی مہینوں کے لیے اپنے گھروں میں بیٹھ جاتے ہیں۔