ETV Bharat / city

ترال: لالہ گام میں ریچھ کی موجودگی سے عوام پریشان

author img

By

Published : Aug 17, 2021, 11:00 AM IST

Updated : Aug 17, 2021, 11:44 AM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقہ کے لالہ گام میں ریچھ کی موجودگی کے سبب مقامی باشندے پریشان ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ریچھ کے آبادی والے علاقوں میں دیکھے جانے سے لوگ خوفزدہ ہیں۔

ریچھ کی موجودگی سے عوام پریشان
ریچھ کی موجودگی سے عوام پریشان

جموں وکشمیر کے سب ضلع ترال میں ان دنوں ریچھوں کی آبادی والے علاقوں کی طرف رخ کرنے سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اس دوران آج سہ پہر لالگام ترال میں مقامی لوگ اس وقت حیران ہوگئے جب انہوں نے ایک بھاری بھرکم ریچھ کو دیکھ کر اس کا تعاقب کیا، مگر ریچھ ایک باغ میں داخل ہوگیا۔

ریچھ کے باغ میں داخل ہونے کے بعد مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع ترال کے محکمہ وائلڈ لائف کو دی۔

ریچھ کی موجودگی سے عوام پریشان

اطلاع ملتے ہی وایلڈ لائف ترال کی ایک ٹیم نے انچارج محمد یوسف کی قیادت میں لالگام پہنچ کر ریچھ کو پکڑنے کے لیے تلاشی مہم شروع کی۔ جبکہ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ایک مقامی باشندہ نے بتایا کہ اس علاقے میں گذشتہ دنوں سے کئی ریچھ گھوم رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے مقامی باشندے اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں۔ آج ایک ریچھ کی موجودگی کے بعد محکمہ وائلڈ لائف ٹیم یہاں پہنچ گئی ہے۔ تاہم ریچھ کو اب تک نہیں پکڑا گیا ہے۔

اس دوران ایک غیر ریاستی مزدور نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ریچھ کی موجودگی سے وہ تشویش میں مبتلا ہیں اور خصوصاً رات کو باہر نہیں نکل سکتے۔

اس دوران ریچھ کو پکڑنے کی کوشش کرر ہے محکمہ وایلڈ لائف کے ایک آفیسر محمد یوسف نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ان کی ٹیم یہاں پہنچ گئی ہے۔ تاہم تلاش بسیار کے باوجود ریچھ یہاں نہیں ملا۔

مزید پڑھیں:

پونچھ: ریچھ کے حملہ میں 80 سالہ خاتون شدید زخمی

انھوں نے کہا کہ اب وہ ایک پنجرہ نصب کریں گے تاکہ ریچھ کو پکڑا جا سکے۔
محمد یوسف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جنگلی جانوروں سے بچنے کے لیے احتیاط سے کام لیں۔

Last Updated : Aug 17, 2021, 11:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.