واضح رہے کہ جے کے ایس پی ڈی سی نے کنگن کے مقام پر ایک پارک تعمیر کیا گیا تھا جس کے لیے کروڑوں روپیہ فنڈ فراہم کیا گیا تاہم اس پارک کو مکمل کرنے کے بعد چند ہی مہینوں میں پارک کی رونق ختم ہوگئی۔
علاقے کے لوگوں کا الزام ہے کہ سرکاری خزانے سے قومی سرمائے کی لوٹ ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پارک کو حال ہی میں تعمیر کیا گیا تھا تاہم ان دنوں یہ پارک صرف چند نوجوانوں کے لیے کرکٹ کھیلنے کا میدان اور چند لوگوں کے لیے بھیڑ بکریاں چرانے کا ذریعہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتطامیہ نے اس پارک کی تعمیر پر کروڑوں روپیہ لگایا اور اس میں ترقیاتی و تعمیراتی کام کیے لیکن اس پارک کی دیکھ بھال کے لیے کسی بھی چوکیداریا ملازم کو نہیں رکھا گیا جس کے سبب قومی سرمائے کا بڑا حصہ بیکار ہوگیا۔