حادثے کے فوراً بعد اگر چہ مقامی لوگوں نے زخمی نوجوان کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال پانپور منتقل کیا ۔تاہم شدید زخمی ہونے کی وجہ سے نوجوان کو وہاں سے سرینگر اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے نوجوان کی شناخت ساحل احمد وانی ولد بشیر احمد وانی ساکن کھریو کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق اُس ٹیپر کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔ جس نے اسکوٹی کو ٹکر ماری ہے ۔تاہم ٹیپر ڈراٸیور فرار ہے۔
پولیس آفیسر نے مزیدکہا کہ مذکورہ ڈراٸیور کو جلد ہی گرفتار کیا جاۓ گا۔
مزید پڑھیں :امتحان دے کر لوٹ رہے طلباء سڑک حادثہ میں زخمی
اس سلسلے میں پانپور پولیس اسٹیشن نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔