ETV Bharat / city

سرینگر: غریبوں میں رضائی گدے تقسیم

author img

By

Published : Sep 14, 2021, 7:12 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے بیشتر کاروبار متاثر ہوئے ایسے میں غریب عوام بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں، ایسے میں ان افراد کو مل رہی امداد سے انہیں کافی راحت حاصل ہوگی۔

relief_provided
رضائی گدے تقسیم

آرفن ان نیڈ آرگنائزیشن نے عمر آباد ایچ ایم ٹی سرینگر میں وادی کشمیر کے بیواؤں، یتیموں اور غریبوں میں بستر اور دیگر اشیاء تقسیم کیے۔ آرفن ان نیڈ آرگنائزیشن کے ہیڈ آفس میں اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مختلف اضلاع سے کافی تعداد میں غریبوں نے شرکت کرکے بستر حاصل کیے۔

رضائی گدے تقسیم

تقریب میں عہدے داروں نے کہا کہ یہاں غریبوں میں ہر طرح کی امداد کی جارہی ہے۔ بیواؤں نے آرفن ان نیڈ آرگنائزیشن کی جانب سے ان کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان افراد نے کہا کہ انہیں اس وقت یہ امداد حاصل ہوئی ہے جب وادی میں سردیاں آنے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تنظیم سے انہیں وقتاَ فوقتاً امداد حاصل ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام: اینٹ کے بھٹوں کے خلاف انہدامی کارروائی

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بیشتر کاروبار متاثر ہوئے ایسے میں غریب عوام جو پہلے سے ہی کافی سختی جھیل رہے تھے وہ بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں ایسے میں ان افراد کو مل رہی امداد سے انہیں کافی راحت حاصل ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.