ETV Bharat / city

Seminar on NEP in Shopian: نئی تعلیمی پالیسی کی عمل آوری سے متعلق یک روزہ سمینار - شوپیان میں نئی تعلیمی پالیسی پر پروگرام

ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ شوپیان کی طرف سے این سی ایف National Curriculum Framework اور نئی تعلیمی پالیسی National Education Policy 2020 کی عمل آوری کے متعلق ہائرسکنڈری اسکول نارہ پورہ شوپیان میں یک روزہ سمینار اور مباحثے کا اہتمام کیا گیا۔

نئی تعلیمی پالیسی کی عمل آوری سے متعلق یک روزہ سمینار
Seminar on Implementation of NEP
author img

By

Published : Feb 20, 2022, 7:33 PM IST

شوپیان: ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ شوپیان کی جانب سے آج ہائر سکینڈری اسکول نارہ پورہ زون کیگام میں این سی ایف National Curriculum Framework اور قومی تعلیمی پالیسی National Education Policy 2020 پر عمل درآمد کے لیے زونل سطح کے یک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سمینار کا باقاعدہ آغاز پرنسپل ہائرسکنڈری اسکول کیلر اور انچارج زونل ایجوکیشن آفیسر کیگام شیخ محمد افضل نے کیا۔

پرنسپل نے اپنے مخصوص انداز میں این سی ایف اور نئی تعلیمی پالیسی NEP 2020 کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر شوپیان نے اپنے فکر انگیز خیالات پیش کرتے ہوئے نئی تعلیمی پالیسی کے مختلف مثبت پہلو سامعین کے سامنے رکھے۔

سمینار میں انچارج پرنسپل ڈایٹ شوپیان پرویز سجاد نے نئی تعلیمی پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے عصر حاضر کی اہم ضرورت قرار دیا۔

سمینار میں سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ ذی شعور حضرات جن میں ریٹائرڈ ڈی ایف او الحاج عبدالحمید راتھر نے شرکت کر کے سمینار کی شان بڑھائی۔

سمینار کے اختتام پر تمام ذی شعور حضرات سے نئی تعلیمی پالیسی کو زمینی سطح پر رائج کرنے کے بارے قیمتی رائے لی گئی۔

اس سمینار میں ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (DIET) شوپیان کی طرف سے انچارج پرنسپل ڈایٹ پرویز سجاد کے علاوہ عبدالغنی مہند اور ایس سی آر ای ٹی کی جانب سے محمد یاسر الحق نے شرکت کی۔

تعلیمی زون کیگام کی طرف سے زونل ایجوکیشن آفیسر کیگام شیخ محمد افضل کے علاوہ ڈاکٹر تجمل اسلام، مزمل احمد شاہ، خالد جوہر ،مظفر الزمان، بلال مجید ڈار، سمیر حمید، محمد اعجاز، محمد مقبول شاہ، ریاض احمد شاہ اور زونل کلچرل کوارڈینٹر کیگام نذیر احمد نے شرکت کی۔ سمینار میں نظامت کے فرائض محمد یونس نے انجام دیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.