جموں و کشمیر یوٹی کے سیول سیکریٹریٹ میں ملازمین کی حاضری کا معائنہ کرنے کےلئے خصوصی آفیسر کو تعینات کیا گیا ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامہ زیر نمبر 703-JK میں انتظامیہ کی جانب سے خصوصی طورپر افسران کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ دفتری اوقات میں کسی بھی وقت سیول سیکریٹریٹ کے دفاتر کا معائنہ کر کے ملازمین کی حاضری چیک کر سکتے ہیں۔ ڈیوٹی میں کوتاہی کرنے والے ملازمین کےخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں: آئی اے ایس ٹاپرز ٹینا ڈابی اور اطہر عامر کی محبت کی کہانی ختم
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر سے غیر قانونی و بغیر اجازت کے غیر حاضر رہنے والوں کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔