ETV Bharat / city

لوک جن شکتی پارٹی سے اب سنجے صراف کا کوئی تعلق نہیں: عاصم خان - سری نگر میں لوک جن شکتی پارٹی کا پریس کانفرنس

لوک جن شکتی پارٹی کے بنیادی رکن اور سینیئر رہنما عاصم خان نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 'پارٹی کے خلاف سازش رچنے کی پاداش میں لوک جن شکتی پارٹی کے بنیادی رکنیت سے پانچ پارلیمانی ممبران سمیت قومی جنرل سیکرٹری اور ترجمان سنجے صراف کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے نکالا کیا گیا ہے اور لوک جن شکتی پارٹی سے اب سنجے صراف کا کوئی تعلق نہیں ہے'۔

عاصم خان کی سرینگر میں ایک پریس کانفرنس
عاصم خان کی سرینگر میں ایک پریس کانفرنس
author img

By

Published : Aug 5, 2021, 7:25 PM IST

انہوں نے قومی جنرل سکریٹری سنجے صراف پر الزم عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے پارٹی کے خلاف بغاوت کی ہے اور کئی طرح کی سازشیں بھی کی ہیں جس کے نتیجے میں پارٹی صدرنے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر انہیں بنیادی رکنیت اور سبھی عہدوں سے ہٹایا ہے'۔

عاصم خان کی سرینگر میں ایک پریس کانفرنس

انہوں نے کہا کہ 'اگرچہ رام ولاس پاسوان کے فوت ہونے کے بعد پشوپتی کمار پارس مرکزی سرکار میں وزیر بنائےگیے ہیں، تاہم پارٹی کے کسی بھی عہدے پر وہ فائز نہیں ہیں لہذا پارٹی کے سبھی ممبران نے متفقہ طور پر رام ولاس پاسوان کے بیٹے اور رکن پارلیمان چراغ پاسوان کو صدر منتخب کیا ہے اور چراغ پسوان اب 2024 تک صدر کے عہدے پر فائز رہے گے ایسے میں پارٹی صدر کے احکامات کے مطابق سنجے صراف سمیت دیگر پانچ ممبران سے لوک جن شکتی کے ساتھ اب کوئی وابستگی نہیں ہے'۔

عاصم خان نے کہا کہ 'پارٹی نے اس حوالے سے تحریری طور پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو بھی مطلع کیا ہے'۔

مزید پڑھیں: بنگلور: کانگریس رہنما ضمیر احمد خان کے گھر اور دفتر پر آئی ٹی کا چھاپہ

واضح رہے پارٹی صدر رام ولاس پاسوان کی موت کے بعد لوک جن شکتی پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔دنوں کی آپسی رسہ کشی اب کشمیر تک پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.