فوج کے شمالی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے کشمیر کے اپنے دورے کے آخری دن فارورڈ لوکیشنز پر فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور فارمیشن کمانڈروں کے ساتھ لائن آف کنٹرول کے ساتھ سکiورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اُن کے ہمراہ چنار کور جی او سی لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے بھی تھے۔Lt Gen Upendra Dwivedi in LOC
فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "مقامی کمانڈرز نے آرمی کمانڈر کو لائن آف کنٹرول پر سکیورٹی کی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ مقامی کمانڈروں نے اپنے اپنے مقامات پر ہونے والے ترقیاتی دفاعی کاموں کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ آرمی کمانڈر نے بات چیت کے دوران چوکس رہنے اور لائن آف کنٹرول کے تقدس کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا۔"
مزید پڑھیں:
General Upendra Dwivedi Visits Kashmir: شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی کا کشمیر دورہ
فوجی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "آرمی کمانڈر نے دشمن عناصر کی طرف سے درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یونٹس اور فارمیشنز کے ذریعے قائم کیے گئے اقدامات اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کی تعریف کی۔"دن کے آخر میں آرمی کمانڈر نے ریڈیو چنار، مزبگ میں کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کا دورہ کیا اور ریڈیو اسٹیشن پر کام کرنے والے نوجوانوں سے بات چیت کی۔