جموں و کشمیر میں سنہ 2022 کے جنوری مہینے میں ہونے والے 9 تصادم آرائی میں 20 عسکریت پسندوں کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس کے ایک اہلکار ہلاک Jan 2022 Encounter's in Kashmir ہوئے ہیں۔
کشمیر میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں جیش محمد کے 11، بشمول ایک ٹاپ کمانڈر زاہد وانی، لشکر طیبہ/ دی رسسٹنس فرنٹ کے 7 اور البدر کے دو عسکریت پسند شامل ہیں۔
ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں 7 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ وہیں دو غیر ملکی عسکریت پسند جموں کے ارنیہ اور کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں دراندازی کے دوران ہلاک ہوئے۔ Infiltration Attempts in Jan 2022 ان تصادم آرائی میں کوئی بھی عام شہری ہلاک نہیں ہوا ہے۔
پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری مہینے کی تین تاریخ کو سرینگر شہر میں تصادم آرائی کے دوران لشکر طیبہ کے سلیم پنڈت اور غیر ملکی عسکریت پسند حمزہ ہلاک کیے گئے۔
وہیں چار تاریخ کو لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند ہلاک کیے گئے، جن کی شناخت عامر احمد وانی اور سمیر احمد خان کے طور پر کی گئی۔
پولیس کے مطابق مہینے کی پانچ تاریخ کو پلوامہ میں جیش کے تین عسکریت پسند ہلاک کیے گئے، جن کی شناخت میر اویس اور دو غیر ملکی طلحہ یاسر کے طور پر ہوئی ہے تاہم ابھی تک تیسرے کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔
جنوری کی سات تاریخ کو بڈگام میں بھی جیش کے تین عسکریت پسند ہلاک کیے گئے، جن میں مقامی وسیم میر جبکہ دیگر دو غیر ملکی تھے۔
اسی طرح دس تاریخ کو البدر کے دو عسکریت پسند کولگام میں ہلاک ہوئے جن کی شناخت عماد وانی اور عبدالرشید ٹھوکر کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- Encounter in Pulwma: پلوامہ انکاؤنٹر میں ہلاک عنایت عام شہری ہے، لواحقین
- Pulwama Encounter: عنایت نے کہا تھا، وہ عسکریت پسندوں کے ساتھ مرنا پسند کرے گا، بہن کا ویڈیو وائرل
جنوری کی 13 تاریخ کو کولگام میں ہی جیش کا ایک عسکریت پسند ہلاک کیا گیا جس کی شناخت غیر ملکی بابر بھائی کے طور پر کی گئی ہے۔
اسی طرح مہینے کی 22 تاریخ کو شوپیاں میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے، جن کی شناخت سمیر احمد شاہ اور رئیس احمد میر کے طور پر ہوئی ہے۔
جنوری ماہ کی 30 تاریخ کو پلوامہ اور بڈگام میں ہوئی تصادم آرائی کے دوران پانچ عسکریت پسند ہلاک کیے گئے، جن میں جیش کے چار اور لشکر کا ایک عسکریت پسند شامل تھا۔
پلوامہ میں ہلاک ہوئے عسکریت پسندوں میں جیش کے کمانڈر زاہد وانی کے علاوہ وحید ریشی، عنایت میر، غیر ملکی کفیل اور بڈگام میں ہلاک ہوئے عسکریت پسند کی شناخت لشکر کے بلال خان کے طور پر ہوئی ہے۔