ETV Bharat / city

جموں کشمیر میں کورونا کی تباہ کاری جاری، 65 افراد کی موت

جموں و کشمیر میں 4509 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان چوبیس گھنٹوں کے دوران اس مہلک بیماری سے 3603 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ نئے معاملوں کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس معاملوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 229407 ہوگئی ہے۔

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کا قہر جاری،  65 افراد کی ہوئی موت

author img

By

Published : May 12, 2021, 10:06 PM IST

جموں کشمیر میں کورونا کا قہر لگاتار جاری ہے۔ اس جان لیوا بیماری کی وجہ سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 65 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔ وہیں، مثبت معاملوں میں بھی بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

آج مزید 4509 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان چوبیس گھنٹوں کے دوران اس مہلک بیماری سے 3603 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ نئے معاملوں کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس معاملوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 229407 ہوگئی ہے۔

اب تک مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں اس جان لیوا بیماری کی وجہ سے 2912 اموات ہوئی ہیں جبکہ 174953 افراد اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر میں 2750 میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔ سرینگر میں آج 863 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہیں بارہمولہ میں 377، بڈگام میں 260، پلوامہ میں 327، کپواڑہ میں81، اننت ناگ میں 233، بانڈی پورہ میں 108، گاندربل میں 139، کولگام میں 200 شوپیاں میں 162 افراد اس وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں ۔

ادھر جموں خطے میں آج 1759 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ضلع جموں میں 621، ادھمپور میں 149 راجوری میں 230، ڈوڈہ میں 190،کٹھوعہ میں 193، سانبہ میں 105، کشتواڑ میں 83، پونچھ میں 86، رامبن میں 78 اور ریاسی میں 24 نئے مثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں اب 51542 نئے فعال معاملے موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.