وادی کشمیر میں فن مصوری کو فروغ دینے کی خاطر اکیڈمی آف آرٹ کلچرل اینڈ لینگویجز کی جانب سے مصوری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جموں وکشمیر کی سابقہ اسمبلی کی عمارت میں منعقدہ قومی سطح کے اس کیمپ میں نہ صرف مقامی بلکہ ملک کے نامی گرامی مصور حصہ لے رہے ہیں۔
نوجوانوں کا کہنا ہے کہ نامور اور تجربہ کار آرٹسٹس کے درمیان کوئی بھی تصور یا سوچ کنویس پر اتارنا اپنے آپ میں ایک کامیابی ہے ملک کے ان نامور مصوروں سے کچھ سیکھنا کسی خواب سے کم نہیں۔
جموں وکشمیر میں مصوری کی شاندار روایتیں موجود ہیں اور اس طرح کے کیمپ ان روایات کو مزید آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ معروف مصور اور جے جے اسکول آف ممبئی کے سابق پروفیسر وسنت سوناڑی کہتے ہیں کہ وادی کشمیر کے بچوں میں صلاحیت اور قابلیت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ البتہ انہیں بہتر تربیت فراہم کرنے ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: جموں وکشمیر: بارہویں جماعت کے امتحانات 11 نومبر سے ہوں گے
وادی کشمیر میں فن مصوری کو فروغ دینے کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ایسے میں جموں وکشمیر اکیڈامی آف آرٹ کلچرل اینڈ لینگویجز اہم رول ادا کررہی ہے۔ قومی سطح یہ کیمپ اکتوبر کی 24 تاریخ کو شروع ہوا۔ جوکہ اب رواں ماہ کی 28 تاریخ کو اختتام پذیر ہوگا۔