جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ نے سابق ریاست کے ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر عام تعطیل دینے کا اعلان کیا ہے، جس پر بی جے پی نے جموں میں جشن منایا۔ ایل جی انتظامیہ نے ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر23 ستمبر کو سرکاری چھٹی ہوگی۔J&K to declare Maharaja Hari Singh's birthday as public holiday
مہاراجہ ہری سنگھ جموں کشمیر ریاست کے ڈوگرہ راج کے پہلے حکمران تھے، نیشنل کانفرس کے بانی شیخ عبداللہ کی طویل جدوجہد کے بعد کانگرس کے رہنما اور بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کی حمایت کے سے اس شاہی راج کا خاتمہ ہوا تھا۔اس کے بعد جموں کشمیر میں جمہوری نظام کا قیام ہوا اور شیخ عبداللہ حکومت نے ہری سنگھ کی تعطیل کو ختم کیا تھا۔ جموں کشمیر میں شیخ عبداللہ کے یوم پیدائش یعنی پانچ دسمبر کو سابق ریاست میں سرکاری چھٹی ہوا کرتی تھی، لیکن دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ایل جی انتظامیہ نے اس کا خاتمہ کیا۔ اب یونین ٹریٹری میں شیخ عبداللہ کے یوم پیدائش کے موقع پر کوئی تعطیل یا سرکاری تقریب کا انعقاد نہیں ہوتا ہے۔
بی جے پی اور پی ڈی پی کی مخلوط حکومت میں سابقہ قانون ساز کونسل میں سنہ 2017 میں ہری سنگھ کے پوتے اجات شترو سنگھ نے بی ہری سنگھ کے یوم پیدائش کو سرکاری تعطیل دینے کے لئے ایک قرارداد پیش کیا تھا، جس کی تائید بی جے پی اور پی ڈی پی کے کچھ ممبران نے کی تھی البتہ اس قرارداد کو پاس نہیں کیا گیا تھا۔ پی ڈی پی کے سابق وزیر نعیم اختر جو اس وقت وزیر تھے اور قانون ساز کونسل کے رکن بھی نے ہری سنگھ کی کافی تعریف کی تھی اور انہیں ایک سیکولر بادشاہ قرار دیا تھا۔
ایل جی انتظامیہ کے ہری سنگھ کا جنم دن سرکاری تعطیل قرار دینے پر نیشنل کانفرنس نے کہا کہ جس مہاراجہ نے جموں و کشمیر کو ریاست قرار دیا تھا بی جے پی نے اسی کو ختم کرکے یونین ٹریٹری کے درجے میں تبدیل کیا۔