ETV Bharat / city

ترال: کشمیری پنڈت کی آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کی

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں آج اس وقت ہندو مسلم بھائی چارے کی بہترین مثال دیکھنے کو ملی جب ایک پنڈت کنہیا لال رینہ انتقال کرگئے، اس موقع پر مقامی مسلمانوں نے پنڈت کی آخری رسومات ادا کیں۔

ترال: کشمیری پنڈت کی آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کی
ترال: کشمیری پنڈت کی آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کی
author img

By

Published : Oct 6, 2021, 9:54 PM IST

تفصیلات کے مطابق کنہیا لال کمار گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھے اور آج ان کا صورہ ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ اس کے بعد مقامی مسلمانوں کی بڑی تعداد ان کے گھر پہنچی۔ پنڈت کی لاش جب یہاں لائی گئی تو ہر آنکھ نم تھی جس کے بعد مقامی مسلمانوں نے آخری رسومات ادا کرنے میں کلیدی رول ادا کیا۔

ترال: کشمیری پنڈت کی آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کی

مقامی شخص مشتاق احمد نے بتایا کہ ہم یہاں آپسی بھائی چارے کے ساتھ رہ رہے ہیں اور آج پنڈت جی کے انتقال پر مقامی مسلمان بھی رنجیدہ ہیں۔ ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ نہ صرف مسلمان بلکہ سکھ طبقے کے کئی افراد بھی مرحوم کی آخری رسومات میں شامل رہے۔

جپان سنگھ نامی ایک مقامی شخص نے بتایا کہ کنہیا لال ان کے والد جیسے تھے جن کے انتقال کے بعد وہ صدمے میں ہیں لیکن جس طریقے سے یہاں مقامی مسلم برادری نے آخری رسومات ادا کی ہے اس سے ایکبار پھر کشمیریت زندہ ہوگئی ہے۔

ایک اور مقامی شخص نے بتایا کہ پنڈت جی کے انتقال سے علاقہ میں غم کا ماحول ہے۔ یہاں اطراف واکناف سے آئے ہوئے لوگوں نے آخری رسومات ادا کرکے کشمیریت کی مثال قائم کی ہے۔ مقامی پنڈت منو جی نے بتایا کہ یہاں کے مسلمانوں نے ہماری ہر طرح سے مدد کی۔

واضح رہے کہ کنہیا لال رینہ کی فیملی نے ہجرت نہیں کی، بلکہ آبائی علاقے میں ہی رہنے کو ترجیح دی تھی جو آپسی بھائی چارے کی ایک زندہ مثال ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.