زڈی بل: سرینگر کے زڈی بل علاقے میں درجنوں ایسے اسٹال قائم کیے گئے ہیں جہاں سنی رضاکار اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اگرچہ انتظامیہ نے زڈی بل اور دیگر شیعہ علاقوں کو سکیورٹی حصار میں رکھا ہے اس کے باوجود بھی یہ رضاکار ان علاقوں میں پہنچ کر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ملی اتحاد کا ثبوت ہے اور مذہبی انتشار پھیلانے والے افراد پر طمانچہ ہے۔
کئی رضاکار خون کا عطیہ بھی کررہے ہیں تاکہ یہ ضرورت مندوں کے کام آسکے۔ انتظامیہ کی جانب سے عائد بندشوں کی وجہ سے رضاکاروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کیونکہ انہیں ان علاقوں میں سامان لے جانے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ وادی میں صدیوں سے یہ مِلی اتحاد قائم ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ عاشورہ اور دیگر مواقع پر اس اتحاد کو باور کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Muharram Restrictions in Abi Guzar : یوم عاشورہ کے پیشں نظر آبی گزر میں بندشیں عائد