ETV Bharat / city

ممبئی کے اعلیٰ سطحی وفد نے پلوامہ میں باغبانی شعبہ کا جائزہ لیا - ممبئی سے آئے اعلی سطحی وفد

ممبئی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پلوامہ کا دورہ کرکے باغبانی شعبہ سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائرکٹر جنرل ہارٹی کلچر اعجاز احمد بھٹ نے کہا کہ حکومت باغبانی شعبہ کو فروغ دینے کےلیے کوشاں ہے۔

ممبئی کے اعلیٰ سطحی وفد نے پلوامہ میں باغبانی شعبہ کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Sep 29, 2021, 7:00 PM IST

ممبئی سے آئے اعلی سطحی وفد نے جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں باغبانی کے بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیا۔ ڈائرکٹر جنرل ہارٹی کلچر اعجاز احمد بھٹ نے وفد کو بتایا کہ باغبانی شعبہ میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی خاطر انتظامیہ کی جانب سے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ وفد نے پلوامہ میں سیب کے باغات، کولڈ سٹوریج کے علاوہ دیگر پراجکٹس کا جائزۃ لیا۔

ممبئی کے اعلیٰ سطحی وفد نے پلوامہ میں باغبانی شعبہ کا جائزہ لیا

ایگزیکٹیو ڈائرکٹر وکرم شنکر نے پالیسی ریسرچ سینٹر ممبئی کے وفد کی سربراہی کی اور ڈائرکٹر جنرل ہارٹی کلچر کے ہمراہ ضلع پلوامہ کا دورہ کرتے ہوئے شعبہ ہارٹی کلچر کے بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیا۔ وفد نے کسانوں اور باغ مالکان کو میسر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

وفد نے باغبانی شعبے کی ترقی کےلیے اقدامات کرنے کا تیقن دیا تاکہ کولڈ چین سہولیات کے قیام، پھلوں کی مارکیٹنگ و دیگر امور میں مدد حاصل ہوسکے۔ ڈائریکٹر جنرل نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ہارٹی کلچر سیکٹر میں زیادہ سے زیادہ نجی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی ڈی سی ممبر ہربخش سنگھ نے پلوامہ ہسپتال کا دورہ کیا

واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے پالیسی ریسرچ سینٹر ممبئی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت اْنہیں وادی کشمیر میں ہارٹی کلچر شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.