ETV Bharat / city

Mehfil-e-Mushairaبجبہاڑہ میں مراز ادبی سنگم کی جانب سے محفِل مشاعرہ کا انعقاد

author img

By

Published : Aug 30, 2022, 9:23 AM IST

علی شیدا نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ مرزا ادبی سنگم کی جانب سے پروگراموں کی ایک فہرست ترتیب دی ہے جس کے تحت آئندہ مہینے میں مراز ادبی سنگم کی جانب سے تمام اضلاع میں سیمنارمنعقد کئے جائینگے۔ سیمنار ہر ضلع کی ادبی انجمنموں کے اشتراک سے منعقد کیا جائے گا۔ Maraz Adbi Sangam Organises Mushaira At Bijbehara

شاعر
شاعر

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے بجبہاڑہ میں واقع سیٹ نرسنگ کالج میں مراز ادبی سنگم کی طرف سے ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا، اس مشاعرہ میں جنوبی کشمیر کے تما اضلاع کے ممتاز شعرا نے شرکت کی۔ مشاعرہ میں کئی نامور شعراء نے کشمیری اور اردو زبان میں اپنا کلام پیش کیا۔ مشاعرہ میں جاوید جمیل، تنہا شہلی پوری، یوسف جہانگیر، ناصر منور، غنہ شاہ، ماسٹر ضمیر کے علاوہ متعدد شعراء نے شرکت کی۔

شاعر

Maraz Adbi Sangam Organises Mushaira At Bijbehara

اس تقریب میں قمر حید اللہ کو بال ساہتیہ پرسکار سے نوازے جانے پر انکی عزت افزائی کی گئی اور تنظیم کی طرف سے ان کی شال پوشی کی گئی۔تقریب کی صدارت علی شیدا نے کی۔

علی شیدا نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ مرزا ادبی سنگم کی جانب سے پروگراموں کی ایک فہرست ترتیب دی ہے جس کے تحت آئندہ مہینے میں مراز ادبی سنگم کی جانب سے تمام اضلاع میں سیمنارمنعقد کئے جائینگے۔ سیمنار ہر ضلع کی ادبی انجمنموں کے اشتراک سے منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم کی طرف سے ہر مہینے میں دو ادبی تقار یب منعقد کرنے کیلئے ایک پروگرام آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی میں شامل ارکان کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
صدر نے قمرحمیدﷲ کو ساہتیہ اکیڈمی کی طرف سے بال پرسکار ایوارڈ سے نوازے جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ یہ پورے مراز خاص کر مراز ادبی سنگم کیلئے خوشی کا مقام ہے۔

اس موقعہ پر قمر حمیداللہ نے کہا کہ انہیں ساہیتہ اکیڈمی کی جانب سے رواں سال میں "ڈیل کتاب" کے لئے بال پرسکار اعزاز سے نوازا گیا ہے، جو خصوصاً بچوں کے لئے منظوم کتاب ہے، کیونکہ مذکورہ کتاب سے بچوں کے اخلاق میں بہتری آسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:Mushaira in Memory of Soch Kral: پلوامہ میں صوفی شاعر سوچ کرال کی یاد میں محفلِ مشاعرہ

انہوں نے کہا کہ یہ ان کی تیسری کتاب ہے جس کے لئے انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں دوسری زبانوں کے ساتھ ساتھ کشمیری زبان پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے، جس کے لئے لوگوں کو چائیے کہ وہ گھر میں بچوں سے کشمیری زبان میں بات کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.