اس مہینے کی آمد کے ساتھ یہاں فرزندان توحید اللہ تبارک وتعالی کی خوشنودی اور رضا حاصل کرنے اور اس بابرکت مہینے سے فیضیاب ہونےکے لیے عبادت و ریاضت میں جڑ گئے ہیں۔
فرزندان توحید کی کثیر تعداد مساجد، درگاہوں اور خانقاہوں میں عبادت و ریاضت میں مشغول نظر آتی ہے۔
روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ پانچوں وقت کی نمازوں کی ادائیگی اور پھر رات میں تراویح کا اہتمام ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ قرآن مجید کی کثریت سے تلاوت اور ذکراذکار بھی کیا جاتا ہے۔ سماج کے مستحق ،غریبوں یتیموں اور نادار کا بھی خاص خیال رکھتے ہوئے صدقہ و خیرات بھی کیا جاتا ہے۔
علماۓ کرام رحمتوں اور برکتوں والے اس مہینے سے بھرپور استفادہ کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔
دوسری جانب بازاروں میں بھی رمضان کی رونقیں قابل دید ہے سرینگر کے بازاروں میں خریدوفروخت کے حوالے سے چہل پہل بڑھ گئی ہے۔
لوگ افطاری کے لیے کھجور،مختلف قسم کے پھل اور دیگر اشیاء خریدتے نظر آرہے ہیں، دوکانداروں کا کہنا ہے کہ اس ماہ کھجور کی مانگ زیادہ رہتی ہے۔