اس سے پہلے یکم جولائی کو چیوانگ تھنلیس کے خلاف ایک نابالغ لڑکی کو جنسی طور ہراساں کرنے کے معاملے میں پولیس نے کیس درج کیا ہے ۔
تھنلیس پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگئے ہیں ۔
ایس ایس پی لیہہ سرگون شکلا نے کہا کہ ضلع پولیس لیہہ نے انہیں گرفتار کے لیے لُک آؤٹ نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس کے ساتھ ملزم کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔
یکم جولائی کے بعد لداخ بدھسٹ ایسو سی ایشن کے سابق صدر کے خلاف جنسی ہراسانی کا یہ دوسرا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ لڑکی نے ای میل کے ذریعے ضلع ترقیاتی کمشنر لیہہ کے دفتر کو آگاہ کیا تھا ۔
لیہہ ضلع کی انتظامی قیادت اسوقت دو خواتین کے ہاتھوں ہے۔ اینوی لواسا، ضلع کی ڈپٹی کمشنر ہیں جبکہ شرگون شکلا ضلع کی سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس ہیں۔
ای میل میں لڑکی نے، جسکی شناخت مخفی رکھی گئی ہے، ضلع انتظامیہ کو بتایا ہے کہ تھنلیس نے انکے ساتھ دوبار جنسی زیادتی کی۔
تھنلیس کے خلاف جنسی ہراسانی کا کیس منظر عام پر آنے کے فوراً بعد لداخ بدھسٹ ایسو سی ایشن نے انہیں عہدے سے برطرف کیا تھا۔ ایل بی اے علاقے کی سب سے مؤثر مذہبی جماعت ہے جسکا اثر و نفوذ لیہہ کی سیاست پر ہوتا ہے۔
چیوانگ تھنلیس کے خلاف قصبے میں مظاہرے بھی کیے گئے اور انکی گرفتاری کیلئے پولیس پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔