ETV Bharat / city

شرپسند عناصر کشمیر میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں: بی جے پی - latest news srinagar

بی جی پی کے جنرل سیکرٹری اور کشمیر امور کے انچارچ سنیل شرما نے کہا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر غلط ویڈیو کے ذریعہ افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ علیحدگی پسند رہنما مرحوم سید علی گیلانی کی آخری رسومات انجام دینے سے ان کے اہل خانہ کو روکا گیا، جو کہ سراسر جھوٹ ہے۔

سنیل شرما
سنیل شرما
author img

By

Published : Sep 5, 2021, 9:00 PM IST

بی جی پی کے جنرل سیکرٹری اور کشمیر امور کے انچارچ سنیل شرما نے کہا کہ کئی شر پسند عناصر مرحوم سید گیلانی کی تجہیز و تدفین عمل میں لانے کے دوران پولیس کی جانب سے جلد بازی کرنے اور پوری طرح سے آخری رسومات انجام دینے سے روکے جانے کی بے بنیادی افواہیں پھیلا کر کشمیر کے امن وامان کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جن کو کسی بھی صورت میں کامیاب ہونے نہیں دیا جاۓ گا۔ ان باتوں کا اظہار سنیل شرما نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ ایک بات چیت کے دوران کیا ۔

شرپسند عناصر کشمیرکا امن خراب کرنا چاہتے ہیں:بی جے پی

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو اور غلط افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کے آخری رسومات انجام دینے سے بھی ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو روکا گیا جو کہ سراسر جھوٹ ہے۔ سنیل شرما نے کہا کہ اس حوالے سے پولیس نے بھی ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا پولیس نے آخری رسومات انجام دینے میں اہل خانہ کی مدد کی ہے جبکہ کسی طرح کی کوئی رکاوٹ نہیں کی گئی۔

سنیل شرما نے بات چیت کے دوران کیا کہ شر پسند عناصر اس طرح کی بے بنیاد افواہیں پھیلاتے ہوئے لوگوں کو اکسانا چاہتے ہیں لیکن جموں وکشمیر کی عوام ان قوم دشمن قوت کی سازش کو سمجھ چکی ہے اور یہاں کے لوگ اب ان کے دھوکے یا بہکاوئے میں آنے والے نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ہینڈل چلانے والے کئی افراد پاکستان کے اشارے پر کام کر رہے ہیں اور ان کا کام ہی ہے کہ وہ اس طرح کی غلط افواہیں پھیلائے اور امن امان کو خراب کریں ۔

مزید پڑھیں:

بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے جنرل سیکرٹری سنیل شرما نے مزید کہا کہ اگرچہ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مرحوم سید علی گیلانی کے انتقال پر تعزیتی بیان دیے ،لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی اپنا ایک الگ نظریہ اور موقف رکھتی ہے۔جو ان سیاست دانوں کے نظریات سے مختلف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.