سرینگر کے خانیار علاقے میں عسکریت پسندوں نے پولیس پر حملہ کیا کس میں ایک اہلکار زخمی ہوا جس کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔
زخمی پولیس اہلکار کو نزدیکی ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ جس کی شناخت سب انسپکٹر ارشد کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ حملہ خانیار پولیس اسٹیشن کے قریب ہوا جہاں نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔
سکیورٹی فورسز علاقے کا محاصرہ کر کے سی ٹی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔