سرینگر: محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چند روز کے دوران ہلکے سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 18.6 ملی میٹر بارش سیاحتی مقام پہلگام میں ریکارڈ ہوئی جبکہ اس دوران گلمرگ میں 3.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ سرینگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران معمولی بوندا باندی ہوئی جبکہ سرحدی ضلع کپوارہ میں 7.8 ملی میٹر اور قاضی گنڈ میں 8.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ Meteorological Department predicts more rain in Kashmir
ادھر وادی میں بارشوں کے باوجود گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہوا ہے۔ گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 19.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather کشمیر میں مزید بارشوں کا امکان، شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت14.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 17.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہر قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت17.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
یو این آئی