ETV Bharat / city

Mehbooba Mufti Letter to Amit Shah: محبوبہ مفتی نے وزیر داخلہ کو ارسلان کی رہائی کے لیے خط لکھا

author img

By

Published : Jan 3, 2022, 9:49 PM IST

جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط لکھا Mehbooba Mufti Letter to Amit Shah ہے، جس میں زور دیا گیا ہے کہ حال ہی میں سرینگر میں این آئی اے کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے 19 سالہ طالب علم ارسلان فیروز Mehbooba Mufti On Arselan Feroz Release کے معاملے میں مداخلت کرکے ان کی رہائی کو جلد از جلد یقینی بنائیں۔

mehbooba-writes-hm-amit-shah-seeking-arsalan-release-from-nia
محبوبہ مفتی نے وزیر داخلہ کو ارسلان کی رہائی کے لیے خط لکھا

جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط لکھا Mehbooba Mufti Letter to Amit Shah ہے۔ جس میں زور دیا گیا ہے کہ حال ہی میں این آئی اے کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے 19 سالہ طالب علم ارسلان فیروز کے معاملے میں مداخلت کرکے ان کی رہائی کو جلد از جلد یقینی Mehbooba Mufti On Arselan Feroz release بنائیں۔

محبوبہ مفتی نے امت شاہ کے نام اپنے خط میں تفصیل سے لکھا ہے کہ ارسلان جو کہ 12ویں جماعت کا طالب علم ہے کو پولیس نے پہلی مرتبہ سال2020 کے اکتوبر ماہ میں گرفتار کیا تھا تاہم تحقیقات عمل میں لانے کے بعد اس کے خلاف کوئی بھی کیس ثابت نہیں ہو پائے اور پھر 40 دن کے عرصے کے بعد اس کی رہائی عمل میں لائی گئی اور تب سے لے کر آج تک اس کے خلاف کسی بھی پولیس تھانے میں نہ ہی کوئی کیس درج ہے یا ایف آئی آر درج ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود حال ہی میں عسکریت پسند تنظیم ٹی آر ایف کے معاون کے الزام کے طور پر این آئی اے نے ارسلان کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ محبوبہ مفتی کے وزیر داخلہ امت شاہ پر زور دیا ہے ارسلان کے کیس میں مداخلت کر کے مذکورہ طالب علم کی رہائی کو ممکن بنایا جائے تاکہ ارسلان کے والدین کو انصاف فراہم کیا جائے اور ارسلان کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا جائے۔

اس سے قبل پیر کی صبح ارسلان کے والدین اور ان کے دیگر رشتہ دار پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی سے ملاقی ہوئے تھے ۔جس میں انہوں دعوی کیا تھا کہ ارسلان فیروز بے قصور ہے اور وہ کسی بھی معاملے یا کسی بھی عسکری تنظیم سے کوئی بھی تعلق نہیں رکھتے ہیں۔

ادھر ارسلان کی گرفتاری کے خلاف ہفتے کے روز ان کے والدین اور دیگر رشتہ داروں نے پریس کالونی سرینگر میں احتجاج بھی کیا تھا۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے شہر سرینگر کے زال ڈگر علاقے کے رہنے والے ارسلان فیروز کو قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے گرفتار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.