ETV Bharat / city

Mehbooba Salutes The Resilience of Muslims: مسلمانوں کی ثابت قدمی اور صبر پر محبوبہ مفتی کا سلام - Mehbooba Mufti salutes the resilience of Muslims

ملک کے مسلمانوں پر جاری تشدد اور بغیر قصور کے جیلوں میں بند مسلم نوجوانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے مسلمانوں کی ثابت قدمی اور صبر پر سلام پیش کیا ہے۔ Mehbooba Salutes The Resilience of Muslims

Mehbooba Mufti
Mehbooba Mufti
author img

By

Published : May 1, 2022, 10:48 PM IST

سرینگر: پی ڈی پی کی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے عید الفطر کے موقع پر کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں ثابت قدمی اور صبر کے ساتھ عیدالفطر منانے کی گزارش کی۔ محبوبہ مفتی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسلمانوں نے صحیح معنوں میں اس سال رمضان کو مقدس مہینے کی روح کے ساتھ گزارا اور ملک بھر میں بی جے پی حکومت اور ان کے حامیوں سے مسلم کمیونٹی کو کئی حملوں کا سامنا رہا جس کا انہوں نے ثابت قدمی سے مقابلہ کیا Mehbooba Salutes The Resilience of Muslims۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آبادی کو بڑے پیمانے پر قید کرنے سے لے کر بے حساب ہلاکتوں تک، ہر طرح کے مظالم کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ریاست کے لوگوں نے اپنی امنگوں پر سمجھوتہ کیے بغیر خاموش وقار اور استقامت کے ساتھ ملک کے ایک باوقار حصے کے طور پر اپنے وجود پر ان حملوں کا سامنا کیا۔

انہوں کہا کہ ہم تمام جمہوری اور پرامن طریقوں سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، ہمیں اس عید پر ہر عمر کے اپنے نوجوان اور بوڑھے قیدیوں کی کمی محسوس ہوتی ہے، جو بغیر کسی قصور کے کشمیر کے اندر اور باہر جیلوں میں بند ہیں۔ اس عید پر ہم ملک بھر کے جوانوں اور جموں و کشمیر پولیس کے بہادر جوانوں کی جانیں گنوانے پر بھی غمزدہ ہیں۔

مزید پڑھیں:

محبوبہ مفتی نے علیحدگی پسند لیڑر میرا واعظ عمر فاروق کی گھریلو نظر بندی کی مذمت کرتے ہوئے محروم صحافی فہد شاہ، آصف سلطان، سجاد گل اور انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے پی ڈی پی کے نوجوان رہنما وحید الرحمن کی قید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وحید، شرجیل امام، عمر خالد کی طرح جمہوریت کی راہ اختیار کرنے کی سزا بھگت رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.