ETV Bharat / city

آل انڈیا کوٹا معاملے پر منوج سنہا مرکز سے رجوع کریں گے - ٹیٹ امیدواروں کا ایک وفد نے ملاقات کی

ایل جی منوج سنہا سے ٹیٹ امیدواروں کے ایک وفد نے ملاقات کی، جس کی نمائندگی ڈاکٹر جنید علی کر رہے تھے اس دوران طلبہ نے اس معاملہ پر نظر ثانی کرنے کی گزارش کی۔

آل انڈیا کوٹا معاملے پر منوج سنہا مرکز سے رجوع کریں گے

author img

By

Published : Oct 4, 2021, 8:29 AM IST

جموں و کشمیر میں میڈیکل کالجز میں ایم ایس اور ایم ڈی کی سیٹوں کو آل انڈیا کوٹا کے لئے حصہ رکھنے کے معاملہ پر لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ وہ طلبہ کے مطالبے پر مرکزی سرکار سے رجوع کرکے اس کو ایک برس تک التوا میں رکھنے کی سفارش کریں گے۔

ایل جی سے آج ٹیٹ امیدواروں کے ایک وفد کی ملاقات ہوئی، جس کی نمائندگی ڈاکٹر جنید علی کر رہے تھے اس دوران طلبہ نے اس معاملہ پر نظر ثانی کرنے کی گزارش کی۔ منوج سنہا نے کہا کہ آل انڈیا کوٹا سے جموں وکشمیر کے طلبہ کو فائدہ ہوگا کیونکہ ان کو ملک بھر کے کئے دستیاب سیٹوں کے لئے امتحانات میں حصہ لینے کا موقع فراہم ہوگا۔

سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایم ایس اور ایم ڈی کی 543 سیٹیں ہیں جن میں 271 آل انڈیا کوٹا کے تحت بیرونی امیدواروں کے لئے دستیاب ہوں گی لیکن جموں و کشمیر کے امیدواروں ملک کی 5000 سیٹوں کے لئے اہل ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم بی بی ایس کی ایک ہزار سیٹوں میں سے 150 سیٹیں آل انڈیا کوٹا کے لئے دستیاب رہیں گے لیکن یہاں کے امیدوار 4568 سیٹوں میں شرکت کرنے کے اہل ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ آل انڈیا کوٹا کے تحت جموں و کشمیر میں ایم ایس اور ایم ڈی کی 50 فی صد سیٹوں پر، جبکہ ایم بی بی ایس میں 15 فی صد سیٹوں بیرونی ریاستوں کے امیدوار بھی امتحانات میں شرکت کر پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فارسٹ ایکٹ کے نفاذ کے لئے وزیر اعظم کا شکر گزار: منوج سنہا

اس فیصلے سے جموں وکشمیر کے میڈیکل طلبہ سراپا احتجاج ہیں کیونکہ اس سے اب یہاں کی سیٹوں پر ملک کی دیگر ریاستوں کے طلبہ کی شراکت داری بھی ہوگی۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر میں ایم بی بی ایس طلبہ اور ڈگری مکمل کرنے والے ڈاکٹرز کی سیٹوں پر سو فیصد ریزرویشن تھی،تاہم دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد اسے اب آل انڈیا کوٹا (اے آئی کیو) کے لئے بھی دستیاب رکھا کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.