ETV Bharat / city

Maha Shivratri 2022: کشمیری پنڈتوں کا عظیم تہوار 'ہیرتھ' تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا

author img

By

Published : Mar 1, 2022, 10:30 PM IST

ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی آج مہا شیوراتری Maha Shivaratri مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ کشمیر میں یہ تہوار ۔ہیرتھ' سے معروف ہے، آج سے اس تہوار کا باقاعدہ آغاز ہوا اور اس موقع پر کشمیری پنڈت گھرانوں میں خصوصی پوجاؤں کا اہتمام کیا جارہا ہے-

Maha Shivratri 2022
کشمیری پنڈتوں کا عظیم تہوار 'ہیرتھ' تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا
  • سرینگر Srinagar

جموں و کشمیر میں مہا شیوراتری Maha Shivaratri کا تہوار پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس تہوار کو جموں و کشمیر میں ہیرتھ کے نام سے جانا جاتا ہے اور کشمیری پنڈت مختلف شیو مندروں میں اس موقع پر دعا و عبادت کی مجالس کا اہتمام کرتے ہیں۔
ہیرتھ کے حوالے سے وادی کشمیر میں واقع شیو منادر میں رات بھر پوجا کی گئی اور آج سرینگر کے زبرون پہاڑ پر قائم شیو کے شنکرآچاریہ مندر پر عقیدتمندوں نے خصوصی پوجا کی۔ عقیدتمندوں نے پوجا کے دوران امن و امان کے لیے دعائیں کیں۔

وادی کشمیر میں 90 کی سے قبل پنڈت برادری ہیرتھ کو اپنے طریقے کے مطابق مناتی تھی، جو مہا شیوراتری سے مختلف ہوتا ہے۔ اگرچہ نوے کے بعد پنڈت آبادی نقل مکانی کرگئے لیکن جو یہاں آباد ہیں وہ اس تہوار کو اپنے گھروں کے علاوہ مندروں میں بھی مناتے ہیں۔ کشمیری پنڈت اپنے گھروں میں پوجاپاٹھ کا خصوصی اہتمام کرکے خصوصی'وٹک پوجا' کرتے ہیں۔
ہیرتھ سے قبل کشمیری پنڈت اخروٹ کو پانی میں بھگو کر رکھتے ہیں جسے وہ اس موقع پر تقسیم کرتے ہیں، اور خصوصی پکوان تیار کیے جاتے ہیں، جن میں ندرو، ساگ قابل ذکر ہے۔ وہیں کشمیری پنڈتوں کے مسلم ہمسایہ بھی اس موقع پر گھر گھر جاکر 'سلام' پیش کرتے تھے، جو مذہبی ہم آہنگی کی ایک روایت تھی۔
شنکر آچاریہ مندر پر پجاری نے کہا کہ 'بھولے ناتھ کے عقیدت مندوں نے رات بھر خصوصی پوجا کی اور دعائیں کی۔ اس موقعے پر عقیدت مندوں نے شیو کو شہد، دودھ ودیگر چیزوں کا نذرانہ پیش کیا۔ وادی کشمیر کے ڈویزنل کمشنر پنڈورنگ پولے نے بھی اس موقع پر پوجا کرکے کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی۔

  • گاندربل Ganderbal

مہاشیو راتری کا تہوار جسے جموں وکشمیر میں ہیرتھ کے نام سے جانا جاتا ہے، منگل کو پورے کشمیر میں مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ مندروں میں تہوار منانے کا انوکھا منظر دیکھنے کو ملا، کیونکہ عقیدت مندوں نے خصوصی دعاؤں میں حصہ لینے کے لیے ایک قطار بنائی تھی۔ یہ تہوار کشمیری پنڈتوں کے درمیان ایک خاص اہمیت کا حامل ہے، جو روایتی کشمیری کھانوں، خاص کر مچھلیوں کو پکا کر شیو اور پاروتی کی شادی کے موقع پر مناتے ہیں۔

اس دن بارش یا برف باری کا ہونا ایک اچھا شگون سمجھا جاتا ہے۔ یہ کشمیری پنڈتوں کے لیے سب سے اہم تہواروں میں سے ایک ہے۔یہ تین دنوں تک منایا جاتا ہے۔پہلے دن تمام مندروں میں خاص طور پر شیو مندروں میں خصوصی پوجا کی جاتی ہے اور دوسرے دن کشمیری مسلمان پنڈتوں کے گھر جاتے ہیں اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ایک کشمیری پنڈت کمار وانچو نے کہا کہ یہ تہوار فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی علامت بن گیا ہے اور مقامی زبان میں دوسرے دن کو 'سلام' کے نام سے جانا جاتا ہے، کیونکہ اس دن ہمیں مسلمان بھائیوں کی طرف سے مبارکباد ملتی ہے، اس سلسلے میں گاندربل کے کئی مندروں میں بھی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں۔

  • بجبہاڑہ Bijbehara

پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی مہاشیو راتری Maha Shivaratri کا تہوار کافی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ یہ تہوار ضلع اننت ناگ کے مٹن میں قائم مارٹنڈ سوریا مندر میں بھی بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، اس تہوار کو مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ہیرتھ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
اس سلسلے میں مٹن سوریا مندر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جہاں کشمیری پنڈتوں نے خصوصی پوجا پاٹ کے ساتھ ساتھ شنکر بگوان کی پوجا کی۔ اس تہوار پر عقیدت مندوں نے خصوصی عبادات کے ساتھ ساتھ شیو کو شہد، دودھ ودیگر چیزوں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔
اس موقع پر اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں نے کہا کہ 'اس جگہ کی صدیوں سے یہ روایت رہی ہے کہ یہاں ہر تہوار ہندو، مسلم، سکھ آپسی بھائی چارے کے ساتھ مناتے ہیں، اور آج بھی یہ تہوار مذہب و ملت کے ساتھ انجام دیا گیا۔ اس موقع پر پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کہا کہ 'کشمیر کا ماحول بلکل ٹھیک ہے، بس کچھ شر پسند عناصر کی جانب سے ڈر پھیلانے کی کوشش کی جاتی ہے، جبکہ کشمیر کی مہمان نوازی اور آپسی بھائی چارہ پوری دنیا کے لیے مثال ہے۔

  • رامبن Ramban

جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں ملک کے دوسرے حصوں کی طرح مہا شیوراتری Maha Shivaratri کا تہوار پورے عقیدت اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ عقیدت مندوں کی اکثریت نے اس دن کو روزہ رکھنے کے ساتھ تہوار منایا اور مندروں میں شیولنگوں کے رسمی غسل کے ساتھ بھگوان شیو کی پوجا کی۔

ضلع رامبن کے مختلف علاقوں کی مندروں میں شیو راتری پر سیکڑوں عقیدت مندوں کا ہجوم دیکھنے کو ملا۔شیوراتری کے موقع پر مندروں کو سجایا گیاتھا۔ اس موقع پر شیو مندرمیترا سے رگوناتھ مندر رامبن کے تعاون سے ایک شوبھایاترا نکالی گئی۔ شوبھا یاترا گووند پور میترا، بولی بازار، قدیم رامبن سے گزر کر رگوناتھ مندر رامبن پر اختتام پزیر ہوئی۔

اس موقع پر حفاظت کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، میترا میں سناتن دھرم سبھا اور رامبن میں مقامی لوگوں اور شیو سیوا دل کی جانب سے ا یک لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

  • کشتواڑ Kishtwar

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھی مہاشیوراتری Maha Shivaratri کا تہوار مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ صبح سے ہی کشتواڑ کے شیو مندر تا گوری شنکر مندر پر عقیدت مندوں کا ہجوم دیکھا گیا۔ عقیدت مند بھولے شنکر کی پوجا کرنے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے نظر آئے۔

کورونا وبا کے باوجود یہاں لوگوں کی کثیر تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مندورں میں آئے عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک بھر سے جلد از جلد کورونا کا خاتمہ ہو اور لوگوں میں جس طرح سے خوف کا ماحول ہے وہ دور ہو۔ عقیدت مندوں نے ملک میں امن و بھائی چارہ کے لیے دعائیں کی۔ اس دوران کشتواڑ کے شیو مندروں میں لوگوں کا بہت کم رش دیکھنے کو ملا۔

  • ادھم پور Udhampur

مہا شیو راتری Maha Shivaratri کا تہوار ضلع پونچھ میں بڑے کی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ پروگرام پونچھ ہیڈکوارٹر کے شمال میں واقع قدیم شیو کھوڑی مندر میں منعقد کیا گیا، جہاں ضلع ترقیاتی کمشنر اندراجیت، پولیس افسران، فوج کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ ضلع کے بیشتر عقیدت مندوں نے مندر پہنچ کر بھگوان شیو کی پوجا کی اور مندر میں جاری ہون میں نزرانہ پیش کیا اور امن وامان کے لیے دعائیں کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.