ETV Bharat / city

Macadamisation of Roads in Srinagar سری نگر میں سڑکوں کو میکڈم سے درست کرنے کا کام جاری - جموں وکشمیر میں سڑکوں کی مرمت کا کام جاری

جموں و کشمیر انتظامیہ کے مطابق امسال اب تک 60 فیصد سے زیادہ سڑکوں کو میکڈمائز کرنے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔ محکمہ روڈز اینڈ بلڈنگ نے بقیہ 40 فیصد کے لیے 30 اکتوبر کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ Macadam Repair of Roads in Srinagar

سری نگر میں سڑکوں کو میکاڈم سے درست کرنے کا کام جاری

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 5:14 PM IST

سرینگر: چیف انجینئر روڈز اینڈ بلڈنگز، رفیق احمد نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ انتظامیہ نے وادی کے لیے 1483 کلو میٹر سڑک کے میکڈمائزیشن کا ہدف مقرر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ "محکمے نے اب تک 900 کلومیٹر کی میکڈمائزیشن مکمل کرلیا ہے جو کہ سالانہ ہدف کا 60 فیصد سے زیادہ ہے۔ باقی 40 فیصد 30 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔" Macadam Repair of Roads in Srinagar

سری نگر میں سڑکوں کو میکاڈم سے درست کرنے کا کام جاری

رفیق نے کہا کہ محکمہ اس کے ساتھ ہی وادی میں پہلے سے بنائی گئی سڑکوں کی حالت کا جائزہ لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ "تمام میکڈمائزڈ سڑکوں کو میکڈمائزیشن کے بعد ان کی حالت دیکھنے کے لیے ایک خاص تکنیکی تشخیص سے گزرنا پڑتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، ان سڑکوں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے جو پہلے میکادمائزیشن کی جا چکی ہیں۔ یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا کسی پیچ کی فوری مرمت کی ضرورت ہے۔"اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس سال NABARD کے تحت 156 سڑکوں کے منصوبوں پر بھی کام کر رہے ہیں۔"یہ منصوبہ تین سال کے لیے ہے۔ ہم ان 156 سڑکوں کے منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ Roads Repair Work in Srinagar

کشمیر میں زیادہ تر سڑکیں اچھی حالت میں ہیں کیونکہ گزشتہ موسم سرما میں ان سڑکوں کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا تھا۔"اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں سڑکوں کی میکادمائزیشن نے 20.6 کلومیٹر فی دن کی ریکارڈ سطح کو چھو لیا ہے جو کہ 2019 سے پہلے 6.54 کلومیٹر یومیہ تھا۔ گڑھے سے صاف سڑک پروگرام کے تحت 2021-22 کے لیے 5900 کلومیٹر کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس میں سے اب تک 4600 کلومیٹر سڑک کو گڑھے سے صاف کیا جا چکا ہے۔مزید برآں سردیوں میں برف صاف کرنے کے دوران سڑکوں کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے کے لیے، محکمہ R&B نے مشینوں پر اعلیٰ طاقت والے پولی میٹریل کو فٹ کرنے کا ایک نیا کنسیپٹ متعارف کرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Sangar Wani Roads Dilapidated صحت افزا مقامات کو جانے والی سڑکیں انتہائی خستہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.