ETV Bharat / city

دہلی گردوارہ سوپندر کور کے نام پر ایک ٹرسٹ کھولے گا: منجندر سنگھ سرسا

author img

By

Published : Oct 11, 2021, 6:14 PM IST

Updated : Oct 12, 2021, 6:10 PM IST

دہلی سکھ گردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ وادی کشمیر کی آپسی بھائی چارگی کو برقرار رکھنے کے لئے اکثریتی طبقے کو سامنے آکر اقلیتوں کی سلامتی کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

دہلی گرودوارا سوپندر کور کے نام پر ایک ٹرسٹ کھولے گا

دہلی سکھ گردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسا اور آل انڈیا اینٹی ٹیررسٹ فرنٹ کے چیئرمین منندرجیت سنگھ بٹا عسکری حملے میں ہلاک ہونے والی سوپندر کور کے اہل خانہ سے ملنے سرینگر پہنچ کر ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت پیش کی۔ اس دوران منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ 'دہلی گردوارہ سوپندر کور کے نام پر ایک ٹرسٹ کھولے گا، جس سے یتیم بچوں کی کفالت کی جائے گی۔

دہلی گردوارہ سوپندر کور کے نام پر ایک ٹرسٹ کھولے گا

اس دوران انہوں نے کہا کہ یہاں کی آپسی بھائی چارگی کو برقرار رکھنے کے لئے اکثریتی طبقے کو سامنے آکر اقلیتوں کی سلامتی کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 'حکومت کو چاہئے کہ وہ اقلیتوں کو فائدہ پہنچائے اور کوئی فرق نہ کرے۔ وہیں منندرجیت سنگھ بٹا نے کہا کہ 'کشمیر میں ترقی دیکھ کر پاکستان بھوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ ملاقات کریں گے اور کشمیر میں اقلیتوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

مزید پڑھیں: نیشنل کانفرنس کے سابق رہنما دیویندر سنگھ رانا بی جے پی میں شامل

واضح رہے کچھ روز قبل سرینگر کے ایک اسکول میں کچھ نامعلوم عسکریت پسندوں نے اسکول میں گھس کر دو اساتذہ کو ہلاک کیا تھا۔ ان کی ہلاکت کے بعد سکھ طبقے نے جم کر احتجاج کیا تھا اور حکومت سے معاملے کی تفتیش کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

Last Updated : Oct 12, 2021, 6:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.