مرکزی کے زیر انتظام جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا نے کہا کہ "ہیلتھ کیئر ورکروں نے کورونا وائرس سے لوگوں کی جان بچانے کے لیے نہ صرف اپنی جانیں جوکھم میں ڈالی بلکہ اپنے اہل عیال کو بھی خطرے میں ڈالا وہیں لوگوں کی خاطر اپنے اہل وعیال سے بھی کافی عرصے تک دور رہے۔
انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر ورکروں کی کوششوں کی وجہ سے ہی جموں وکشمیر میں نہ صرف مثبت کیسوں کی شرح کم رہی بلکہ اموت کو بھی قابو میں رکھا گیا ۔
ہیلتھ کیئر ورکروں کی ان بے لوث خدمات کو دیکھتے ہوئے منوج سنہا نے بہترین کارکردگی دکھانے والے صف اول کے کورونا وارئیرس کو 15اگست کو اسناد سے نوازانے کا اعلان کیا ہے۔
ایوارڈ پانے والوں میں جی ایم سی اننت ناگ میں شعبہ میڈیسن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر غلام جیلانی رمشو، جی ایم سی جموں میں شعبہ امراض چھاتی کے سربراہ ڈاکٹر راہل گپتا، جی ایم سی سرینگر میں شعبہ امراض چھاتی کے سربراہ ڈاکٹر نوید نظیر شاہ، سکمز صورہ میں شعبہ انٹرمیڈیسن کے پروفیسر ڈاکٹر فیاض احمد صوفی، سکمز صورہ کے ہی شعبہ انستھیسیا کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر طبیب خان وغیرہ کے علاوہ دیگر ڈاکٹروں، نیم طبی عملے، نرسز، نرسنگ آرڈرلی اور ایمبولنس ڈرائیور حضرات کے نام میں قابل ذکر ہیں۔