یوم مزدور ہر سال یکم مئی کو منایا جاتا ہے۔ اس دن مزدورں، کاریگروں، کم اجرت اور نچلے طبقے کے لوگوں کی مجموعی، قومی،ملکی ،سماجی اور معاشی خدمات کا اعتراف اور کردار کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔
وہیں اس بات کا بھی اعادہ کیا جاتا ہے کہ انہیں معاشرے میں صحیح عزت واحترام دلایا جائے۔
لیبر ڈے یا یوم مئی پر دنیا بھر میں تقریبات، ریلیوں، جلوسوں، سمیناروں اور مباحثوں کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن کوروناوائرس کے نتیجے میں جاری لاک ڈاؤن کے بیچ محنت کشوں کا عالمی دن منایا جارہاہے۔ لاک ڈاؤن اور سماجی دوری کے اطلاق کے دوران آج نہ تو کوئی ریلی ہی نکالی گئی اور نہ ہی کسی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
لاک ڈاؤن کے درمیان محنت کشوں کا عالمی دن - لیبر ڈے
عالمی وبا کووڈ۔19 مزدوروں کی زندگیوں میں بہت بڑا بحران بن کر آیا ہے اور آج یوم مزدور کے موقع پر ہزاروں محنت کشوں کو نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے۔