ETV Bharat / city

A Young Martial Art Player From Srinagar: قومی سطح پر تمغہ جیتنے والا کم عمر لبیب فیروز

سرینگر کے راج باغ علاقے سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ لبیب فیروز نے کم عمری میں ہی ریاستی اور قومی سطح کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کئی تمغے جیت چکے ہیں۔ لبیب فیروز مارشل آرٹ کھلاڑی ہیں، جو کافی مشقت کرکے آنے والی چمپئین شپ کے لیے خود کو تیار کررہے ہیں۔ Young Martial Art Player Labib Feroze From Srinagar

labib-feroze-from-srinagar-won-many-medals-in-national-level-in-martial-art
قومی سطح پر تمغے جیتنے والا کم عمر لبیب فیروز
author img

By

Published : Mar 14, 2022, 8:26 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں جہاں نوجوان مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوا رہے ہیں، وہیں یہاں کے بچے اب روایتی کھیلوں سے ہٹ کر دیگر کھیلوں میں بھی اپنے ہنر اور صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں۔

14 سالہ لبیب فیروز جو کہ مارشل آرٹ کے کھلاڑی ہیں۔ لبیب اپنے کوچ کی نگرانی میں کڑی مشقت کرکے آنے والی چمپئین شپ کے لیے خود کو تیار کررہے ہیں۔

قومی سطح پر تمغے جیتنے والا کم عمر لبیب فیروز

اس ہونہار لڑکے نے کم عمری میں ہی ووشو پین چاک سائلاٹ اور کک بوکسینگ میں اب تک متعدد ریاستی اور قومی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کئی تمغے اپنے نام کیے ہیں۔Young Martial Art Player Labib Feroze From Srinagar

لیب فیروز کا تعلق سرینگر کے راج باغ علاقے سے ہے۔ کچھ الگ کرنے اور کھیلوں میں ہی اپنے مستقبل کو سنوانے کی چاہ نے ہی اس سے مارشل آرٹ کھیل کی طرف راغب کیا۔

بہترین کوچنگ اور دیگر سہولیات میسر ہونے کے ساتھ ساتھ لبیب نے اپنی لگن، محنت اور دلچسپی سے نہ صرف اس کھیل میں کافی کم وقت میں نام کمایا، بلکہ ملکی سطح پر کئی انعامات بھی حاصل کیے، جس بنا پر لبیب کو ینگ ایچیورس Young Achievers Award ایواڈ سے بھی نوازا گیا۔

لبیب نویں جماعت کے طالب علم ہیں اور یہ وقت کا بہتر تعین کر کے اپنی پڑھائی کے علاوہ مارشل آرٹ کی پریکٹس بھی اپنے کوچ کی نگرانی میں برابر کر رہے ہیں۔

اس کھیل میں آگے بڑھنے کے لیے انہیں اپنے والدین کا بھر پور ساتھ رہا ہے، البتہ لبیب کہتے ہیں کہ کسی بھی میدان میں اپنے آپ کو ثابت کرکے ہی لوگوں اور گھروں والوں کے دلوں میں جگہ بنائی جاسکتی ہے۔

لبیب پریکٹرس کے دوران دستیاب سہولیات اور کوچنگ سے کافی مطمئین نظر آرہے ہیں۔ جب کہ یہ کامیابی کا سہرا اپنے کوچ کے سر باندھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

لبیب کا کہنا ہے کہ بہتر کوچنگ کی بدولت ہی وہ قومی سطح کے مقابلوں میں اپنی اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کر پائے ہیں اور انہیں امید ہے کہ آئندہ ہونے والے مقابلوں میں بھی وہ کامیابی سے سرفراز ہوں گے۔

بہرحال اگر ہمت، لگن اور کچھ کر گزرنے کی چاہ ہو تو کسی بھی میدان میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے جس کی مثال لبیب فیزور ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.