یوسف پٹھان اتوار کے روز سرینگر میں فوج کی جانب سے منعقدہ 'کشمیر پریمیئر لیگ' کے فائنل میچ میں شرکت کی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'کشمیری نوجوان جس طرح سے یہ کرکٹ کھیل رہے ہیں، وہ قابل تعریف ہے۔'
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یوسف پٹھان نے کہا کہ 'کشمیری نوجوانوں میں کرکٹ کھیلنے کا ہنر موجود ہے اور اس میں مزید فروغ دینے کی کوشش کی جانی چاہئے‘۔ یوسف پٹھان نے کہا کہ 'اگر کشمیر مناسب انفراسٹرکچر دستیاب ہوگا تو یہاں بھی آئی پی ایل اور دیگر بڑے ٹورنامنٹ منعقد ہوسکتے ہیں۔'
یوسف پٹھان آج سرینگر میں فوجی کی جانب سے منعقد کی جانے والی 'کشمیر پریمیئر لیگ' کے فائنل میچ کے دوران میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ٹرائلز میں خاتون کھلاڑیوں کا جوش و خروش قابل دید
واضح رہے کہ فوج نے یہ لیگ پوری وادی میں منعقد کی تھی جس میں 200 ٹیموں نے شرکت کی اور ہر ضلع میں اس لیگ کے میچ کھیلے گئے۔ فوج کا کہنا ہے کہ 'ایسے بڑے نورنامنٹ منعقد کرنے کا غرض ہے کہ کشمیر میں نوجوانوں کو کھیل کود کی طرف مائل کرنا ہے اور انکو یہ مواقع فراہم کرنا ہے۔'