ETV Bharat / city

Covid Lockdown Impact on Business in Kashmir: پانچ آگست 2019 کے بعد کشمیر میں 50 ہزار کروڑ کا نقصان - کشمیر مٰں کاربار ابتر صورتحال میں

کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز Kashmir Chamber of Commerce and Industries کے صدر شیخ عاشق نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2019 سے کشمیر کی معیشت کو 50 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران تقریباً ایک لاکھ نوجوان اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

kashmir-suffered-losses-worth-rs-50000-crore-since-5-august-2019-kcci
شیخ عاشق
author img

By

Published : Dec 15, 2021, 8:45 PM IST

کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر شیخ عاشق Sheikh Aashiq نے ایک بیان میں کہا کہ اگست 2019 سے کشمیر کی معیشت کو 50,000 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران تقریباً ایک لاکھ نوجوان اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

شیخ عاشق نے کہا کہ 50,000 کروڑ روپے کے نقصان میں سے اس سال لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریباً 10 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "معیشت کے ہر طبقے کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے اور اس کاروبار کو بحال کرنے میں سالوں کا عرصہ لگے گا اور حکومتی تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں ہے-"

شیخ عاشق نے کہا کہ کشمیر میں کاروبار بہت نچلی سطح پر جا رہا ہے اور وہ اس وقت کسی بڑی چیز کی توقع کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ اب بھی بہت سے ممالک میں سفری پابندیاں ہیں اور عالمی اقتصادی رپورٹس کے مطابق 2022 تک ایسی سرمایہ کاری نہیں ہو گی جو پہلے ہو رہی تھی۔

کے سی سی آئی کے صدر نے مزید کہا "ہم نے ایل جی منوج سنہا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے کمزور کاروباری شعبے کی بحالی کے لیے اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا جس سے ہمیں تھوڑی سی راحت ملی۔ تاہم بہت سی چیزیں جن کا پیکج میں ذکر کیا گیا تھا ابھی تک زمینی طور پر لاگو نہیں کی گئی ہیں۔"

ان کا مزید کہنا ہے کہ چونکہ کشمیر میں بے روزگاری کی شرح بڑھ رہی ہے جو کہ مارکیٹ میں کم کام کی نشاندہی کرتی ہے اور کاروبار کو دوبارہ معمول پر لانے میں وقت لگے گا جیسا کہ 05 اگست سے پہلے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مالی پکیج کے اعلان پر کے سی سی آئی نے ایل جی کی ستائش کی

عاشق نے کہا کہ کے سی سی آئی جموں و کشمیر کے نوجوان اور تعلیم یافتہ کاروباریوں کو فروغ دینے اور جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے نجی شعبے میں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.