ETV Bharat / city

'نیچے ڈی ایم ہے اوپر پی ایم ہے، کشمیر میں افسر شاہی کا ماحول ہے'

ضلع بڈگام کے ڈی ڈی سی ممبران اور بی ڈی سی ممبران نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا تھا کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہوٹلوں تک ہی محدود رکھا گیا ہے۔

author img

By

Published : Sep 11, 2021, 7:24 PM IST

junaid azeem matoo
جنید عظیم متو

جموں و کشمیر میں افسر شاہی کا ماحول ہے اور اس ماحول میں کافی دشواریوں کا سامنا ہے لیکن آخر ایک دن آئے گا جب ہم ان سب سے ابھر کر آئیں گے۔ ان باتوں کا اظہار سرینگر شہر کے میئر اور اپنی پارٹی کے لیڈر جنید عظیم متو نے کیا۔

جنید عظیم متو

کل بڈگام کے کئی ڈی ڈی سی ممبران اور بی ڈی سی ممبران نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا تھا کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہوٹلوں تک ہی محدود رکھا گیا ہے اور اسی سوال کے جواب میں جنید متو نے یہ جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی کے اس ماحول میں ہم سب کو مشکل کا سامنا ہے۔

جنید متو نے کہا کہ "جمہوریت میں بیورو کریسی کا ماحول متضاد ہے۔ ہمیں جدو جہد کرنا ہے ہمیں جمہوریت کو بااختیار بنانا ہے لیکن کون سمجھے گا کہ افسر شاہی جمہوریت کے بنیادی ڈھانچے کو بااختیار بنانے کے لیے کوئی کام نہیں کریں گے'۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام میں بھی آج عالمی یوم ماحولیات منایا گیا

جنید متو سے جب پوچھا گیا کہ اگر جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہوتے ہیں تو کیا پھر تھری ٹائر سسٹم سے جڑے ان افراد کو فروغ ملے گا یا نہیں تو انہوں نے کہا کہ "اسمبلی میں رہ رہے لوگ بھی یہ کبھی نہیں چاہتے ہیں کہ گراس روٹ ڈیموکریٹک انسٹیٹیوشنز بااختیار بنے۔ تاہم ہمیں ان چیزوں کو بااختیار بنانے کے لیے لڑنا ہے تاکہ جمہوریت کا درجہ یقینی بن سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.