رورل ڈیولپمنٹ اتھارٹی بڈگام نے پی ایم جی ایس وائے کی تحت ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
اس دوران پروگرام کے دوران پی ایم جی ایس وائے کے تحت کی گئی تعمیر ترقی کا جائزہ لیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ آئندہ وقت میں مزید کاموں کو کرنے کی حکمت عملی پر بھی بات ہوئی۔وہی اس دوران دور دراز علاقوں کو شہری علاقوں کے ساتھ جوڑنے کے لئے سڑکوں کی تعمیر پر بھی بات ہوئی۔
پروگرام شیخ العالم ہال بڈگام میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں ضلع کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ پی ایم جی ایس وائے کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا اور ڈی ڈی سی چیرمین بڈگام نذیر احمد خان نے بطور میہمان خصوصی شرکت کی ہے ۔
پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے ڈی سی بڈگام نے کہا کہ جب سے یہ اسکیم پی ایم جی ایس وائے آئی ہے تو دیہی علاقوں کو شہری علاقوں سے جوڑنے کے لیے انقلاب آگیا.
انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے ذریعے کئی علاقوں کی سڑکوں کو تعمیر کیا گیا وہیں کئی علاقوں کی سڑکوں کی مرمت بھی ہوئی۔
شہباز احمد مرزا نے مزید کہا کہ پی ایم جی ایس وائے صرف سڑکوں کی تعمیر ہی نہیں کرتی بلکہ ان سب افراد کو معاوضہ بھی دیا جاتا ہے جن کی اراضی سڑک میں آج آتی ہے۔
مزید پڑھیں:
پروگرام میں متعلقہ حکام نے آنے والے وقت میں اپنی حکمت عملی کا ذکر کیا۔