فلم پالیسی سے مقامی فلم سازوں کو مدد ملے گی اور اس کے علاوہ جو فلم ساز جموں و کشمیر میں اپنی فلموں کی عکس بندی کے خواہشمند ہوں گے انہیں مقامی فنکار دستیاب ہوں گے جس سے مقامی فنکاروں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
اس پالیسی میں جموں و کشمیر میں فلم سازی کے شعبے میں مقامی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور اس میدان میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
اس کے لئے جموں و کشمیر میں دستیاب مقامی ٹیلنٹ کا ایک مکمل ڈیٹا بیس ویب سائٹ پر ہوسٹنگ کے لئے تیار کیا جا رہا ہے تاکہ فلمی صنعت کاروں کو ان کی خدمات کو بروئے کار لانے کے لئے ان کی فلم کی شوٹنگ میں دلچسپی رکھنے کے اہل بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار طلیل دورے پر
چوں کہ فلم کی تیاری کے لئے رقص، فلم فیشن، اداکاری، کوریو گرافی اور اشتہار کے میدان میں تخلیقی فن کاروں کے لئے ایک جگہ ہوتی ہے لہٰذا اس سے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لئے روزگار کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔
اس کے علاوہ سنیما گھر والے آلات جیسے کیمرہ، ایڈیٹنگ، ساﺅنڈ ریکارڈنگ، سیٹ ڈیزائننگ، لائٹنگ وغیرہ میں بھی ماہر لوگوں کی ضرورت ہے۔