ETV Bharat / city

JK BOSE Declare 10th Class Results: کشمیر صوبے کے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان

جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بدھ کی سپہر دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان JK BOSE Declare 10TH Class Results کیا۔ نتائج میں 78 فیصد سے زائد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سال لڑکیوں کی کامیابی کی شرح لڑکوں کے مقابلے زیادہ رہی۔

jk-bose-declared-10th-class-results-for-kashmir-division
دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان
author img

By

Published : Feb 16, 2022, 5:07 PM IST

جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بدھ کی سہ پہر دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان JK BOSE Declare 10TH Class Results کردیا۔ نتائج میں 78 فیصد سے زائد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سال لڑکیوں کی کامیابی کی شرح لڑکوں کے مقابلے زیادہ رہی۔

سالانہ امتحان میں مجموعی طور 78.43 فیصد امیدوارواں نے کامیابی حاصل کی ہے، جن میں لڑکوں کی کامیاب کی شرح 78.14 فیصد رہی جب کہ لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 78.74 فیصد رہی۔

بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے اعداد وشمار کے مطابق اس امتحان میں مجموعی طور پر 72684 امیدوار شامل ہوئے تھے، جن میں لڑکوں کی تعداد 37045 تھی جب کہ لڑکیوں کی تعداد 35639 تھی۔

بدھ کی صبح سوشل میڈیا پر دسویں جماعت کے امتحانی نتائج ظاہر ہونے کی خبر پھیلتی ہی رہی، جس کے نتیجے میں وادی کے اطراف واکناف میں امیدوار اپنے اپنے نتائج دیکھنے کی خاطر بورڈ کی ویب سائٹ پر اپنی نظریں لگے بیٹھے تھے۔ ایسے میں اب نتائج ظاہر ہونے کے ساتھ ہی کہیں خوشی اور کہیں غم کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج بھی ظاہر کئے گئے۔ جس میں 75 فیصد امیدوار کامیابی سے سرفراز ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.