محکمۂ موسمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق Meteorology Department Prediction کے مطابق وادیٔ کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے میدانی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ برفباری سے ایک جانب جہاں درجۂ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، وہیں لوگوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
اس برفباری کے سبب جموں سرینگر قومی شاہراہ کو آمد و رفت کے لیے Jammu Srinagar National Highway Closed Due to Heavy Snowfall بند کردیا گیا ہے۔ اگرچہ کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں منگل کے روز سے ہی برفباری جاری ہے، تاہم موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارشوں کے بعد بدھ کی دوپہر جنوبی کشمیر کے میدانی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع Snowfall Started in Anantang ہو گیا ہے۔
- مزید پڑھیں: Heavy Snowfall in Anantang: پہاڑی علاقوں کے بعد جنوبی کشمیر کے میدانی علاقوں میں برفباری کا آغاز
سخت سردی کے چالیس روزہ چلہ کلان کے دوران یہاں کے میدانی علاقوں میں یہ پہلی برفباری ہے۔ رواں موسم میں ہوئی اس برفباری سے سردی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔